اردو
हिन्दी
فروری 11, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

اسرائیل اور حماس نے غزہ امن منصوبے کے پہلے مرحلے پر دستخط کر دیے: ڈونلڈ ٹرمپ

4 مہینے پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
Israel Hamas Gaza peace agreement signing
0
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ’اسرائیل اور حماس دونوں نے ہمارے امن منصوبے کے پہلے مرحلے پر دستخط کر دیے ہیں۔‘
سوشل میڈیا پر اس بات کا اعلان کرتے ہوئے انھوں نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا کہ ’اس کا مطلب یہ ہے کہ تمام مغوی بہت جلد رہا کر دیے جائیں گے اور اسرائیل اپنے فوجیوں کو ایک طے شدہ حد تک واپس بلا لے گا۔ یہ ایک مضبوط، پائیدار، اور دائمی امن کی جانب پہلا قدم ہوگا۔ تمام فریقوں کے ساتھ منصفانہ سلوک کیا جائے گا۔‘امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ ’یہ عرب اور مسلم دنیا، اسرائیل، تمام پڑوسی ممالک اور ریاستہائے متحدہ امریکہ کے لیے ایک عظیم دن ہے اور ہم قطر، مصر، اور ترکی کے ثالثوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنھوں نے ہمارے ساتھ مل کر اس تاریخی اور بے مثال عمل کو ممکن بنایا۔‘امریکی صدر کے اس اعلان کے بعد حماس کی جانب سے بھی بیان سامنے آیا کہ جس میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں جنگ ختم کرنے کے لیے ایک معاہدہ طے پا گیا ہےحماس نے ساتھ ہی صدر ٹرمپ اور شامل ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل کو اس معاہدے پر مکمل طور پر عمل درآمد کرنے پر مجبور کریںحماس کی جانب سے جاری بیان میں انھوں نے قطر، مصر، ترکی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ان کی ثالثی کی کوششوں پر شکریہ ادا کیا ہے۔
حماس نے ساتھ ہی ٹرمپ اور دیگر فریقوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ’اسرائیلی قابض حکومت کو معاہدے کی تمام شرائط پر مکمل عمل درآمد یقینی بنانے پر مجبور کریں۔‘یان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’غزہ کے عوام نے بے مثال جرات اور بہادری کا مظاہرہ کیا ہے۔ جب تک آزادی، خودمختاری اور حقِ خود ارادیت حاصل نہیں ہو جاتا، ہم اپنے عوام کے قومی حقوق سے کبھی دستبردار نہیں ہوں گے۔‘


بی بی سی کو موصول ہونے والے اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامن نتن یاہو کے ایک بیان میں انھوں نے غزہ میں حماس کی قید میں موجود اسرائیلی مغویوں کے حوالے سے کہا ہے کہ ’خدا کی مدد سے ہم اپنے تمام لوگوں کو گھر واپس لائیں گے۔‘
اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامن نتن یاہو نے نے حماس اور اسرائیل کے درمیان غزہ امن معاہدے کے پہلے مرحلے پر اتفاق کو ’اسرائیل کے لیے ایک عظیم دن‘ قرار دیا ہے۔انھوں نے کہا کہ وہ بہت جلد اسرائیلی کابینہ کا اجلاس بلائیں گے تاکہ اس معاہدے کی منظوری دی جا سکے اور ’ہمارے تمام عزیز مغویوں کو گھر واپس لایا جا سکے۔‘نتن یاہو نے مزید کہا کہ وہ اسرائیلی فوجیوں اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنھوں نے ’ہمارے مغویوں کی رہائی کے اس مقدس مشن کے لیے بھرپور کوشش کی۔‘

ٹیگ: Donald TrumpGazaHamashistoric agreementIsraelMiddle EastPalestinepeace planusاسرائیلامریکاامن منصوبہتاریخی معاہدہحماسڈونلڈ ٹرمپغزہفلسطینمشرق وسطیٰ

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

Vande Mataram Mandatory Govt Order
خبریں

اب اسکولوں اور سرکاری پروگراموں میں جن گن سے پہلے وندے ماترم لازمی، کھڑا بھی ہونا ہوگا: سرکار کا فرمان

11 فروری
Shafiqur Rahman Jamaat Journey
خبریں

شفیق الرحمن: بنگلہ دیش جماعت اسلامی کے امیر، کبھی تھے کمیونزم کے اسیر

11 فروری
Central Cee Accepts Islam News
خبریں

معروف برطانوی گلوکار سینٹرل سی نے اسلام قبول کرلیا

11 فروری
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
World News Brief

عالمی خبریں: اختصار کے ساتھ

جنوری 28, 2026
Urdu Language and Unani Medicine NEP 2020

قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے تناظر میں اردو زبان اور یونانی طب

جنوری 28, 2026
Jamiat Ulema-e-Hind Freedom Role

جمعیتہ علمائے ہند کو آزادی کی تاریخ میں جگہ کیوں نہیں ملی؟

جنوری 31, 2026
AI Quran Tafsir Prohibited

مصنوعی ذہانت (AI) سے قرآن پاک کی تفسیر شرعاً ممنوع :مصری دارالافتاء

جنوری 28, 2026
Vande Mataram Mandatory Govt Order

اب اسکولوں اور سرکاری پروگراموں میں جن گن سے پہلے وندے ماترم لازمی، کھڑا بھی ہونا ہوگا: سرکار کا فرمان

Shafiqur Rahman Jamaat Journey

شفیق الرحمن: بنگلہ دیش جماعت اسلامی کے امیر، کبھی تھے کمیونزم کے اسیر

Central Cee Accepts Islam News

معروف برطانوی گلوکار سینٹرل سی نے اسلام قبول کرلیا

Ravi Nair Arrest Adani Case Jail

اڈانی کے کیس پر جرنلسٹ روی نائر کو ایک سال کی جیل، یوگی کے خلاف ہوسٹ،جرنلسٹ گرفتار، جیل بھیجا گیا

Vande Mataram Mandatory Govt Order

اب اسکولوں اور سرکاری پروگراموں میں جن گن سے پہلے وندے ماترم لازمی، کھڑا بھی ہونا ہوگا: سرکار کا فرمان

فروری 11, 2026
Shafiqur Rahman Jamaat Journey

شفیق الرحمن: بنگلہ دیش جماعت اسلامی کے امیر، کبھی تھے کمیونزم کے اسیر

فروری 11, 2026
Central Cee Accepts Islam News

معروف برطانوی گلوکار سینٹرل سی نے اسلام قبول کرلیا

فروری 11, 2026
Ravi Nair Arrest Adani Case Jail

اڈانی کے کیس پر جرنلسٹ روی نائر کو ایک سال کی جیل، یوگی کے خلاف ہوسٹ،جرنلسٹ گرفتار، جیل بھیجا گیا

فروری 11, 2026

حالیہ خبریں

Vande Mataram Mandatory Govt Order

اب اسکولوں اور سرکاری پروگراموں میں جن گن سے پہلے وندے ماترم لازمی، کھڑا بھی ہونا ہوگا: سرکار کا فرمان

فروری 11, 2026
Shafiqur Rahman Jamaat Journey

شفیق الرحمن: بنگلہ دیش جماعت اسلامی کے امیر، کبھی تھے کمیونزم کے اسیر

فروری 11, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN