ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے غزہ میں اسرائیلی جنگ کے بارے میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ کے لوگوں نے اسرائیل کو اپنے علاقے میں گھٹنے ٹیکنے ہر مجبور کر دیا ہے۔ وہ غزہ میں ہونے والی حالیہ جنگ بندی کے بارے میں گفتگو کر رہے تھے۔واضح رہے کہ غزہ میں جنگ بندی معاہدے کا اطلاق تقریباً ساڑھے 15 ماہ کی طویل جنگ کے بعد ہوا ہے۔ جس کے بعد اب یہ ممکن ہوا ہے کہ اسرائیل کے قیدیوں کو حماس غزہ سے رہا کر دے گی۔19 جنوری سے اب تک 7 اسرائیلی قیدیوں کو حماس نے غزہ سے رہا کیا ہے۔ جبکہ اس کے بدلے میں بیسیوں فلسطینی اسیران کو اسرائیل کی جیلوں سے رہائی ملی آیت اللہ علی خامنہ ای منگل کے روز تہران میں حکام کے ساتھ ایک اجلاس میں موجود تھے۔ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اس تجویز پر تنقید کی کہ غزہ کے رہنے والوں کو مصر اور اردن میں منتقل کر دیا جانا چاہیے۔
‘سیاسی و جغرافیائی مداخلت کاری کے ذریعے فلسطینیوں کو ہجرت پر مجبور نہیں کیا جا سکے گا۔’ ایرانی ترجمان اسماعیل بقائی نے اس امر کا اظہار سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر اپنی ایک پوسٹ میں کیا ہے۔
انہوں نے کہا ‘غزہ فلسطینیوں کا گھر ہے اور انہوں نے اپنے اس گھر کی بہت بھاری قیمت ادا کی ہے