اسرائیلی عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ‘اے ایف پی’ کو بتایا ہے کہ اسرائیلی ڈیفنس فورسز ایران کی جانب سے اسرائیلی شہریوں اور اسرائیل پر غیرقانونی حملے کے ردِ عمل کی تیاری میں مصروف ہے۔
رساں ادارے ‘اے ایف پی’ کے مطابق اسرائیلی عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ اسرائیلی ڈیفنس فورسز ایران کی جانب سے اسرائیلی شہریوں اور اسرائیل پر غیرقانونی حملے کے ردِ عمل کی تیاری میں مصروف ہے۔
تاہم عہدیدار نے یہ نہیں بتایا کہ اسرائیلی فوج کی جوابی کارروائی کب اور کس نوعیت کی ہوگی۔
ادھامریکی ذرائع ابلاغ نے امریکی وزارت خارجہ کے ایک سینئر ذمہ دار کے حوالے سے بتایا ہے کہ اسرائیل 7 اکتوبر کو ہوئے حماس کے حملے کی یاد میں ایران پر حملہ کر سکتا ہےامریکی میڈیا ذرائع کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے بائیڈن انتظامیہ کو ایسی کوئی ضمانت پیش نہیں کی ہے کہ ایران کی جوہری تنصیبات کو نشانہ نہیں بنایا جائے گا۔وزارت خارجہ کے مذکورہ ذمہ دار نےایک نیوز چینل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ جاننا مشکل ہے آیا اسرائیل 7 اکتوبر کو حماس کے حملوں کا ایک سال پورا ہونے کا موقع ایران پر حملے کے لیے استعمال کرے گا۔
خیال رہے کہ سابق صدر اور آئندہ انتخابات کے لیے ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کہہ چکے ہیں کہ اسرائیل کو چاہیے ایران کی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنائے جبکہ امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ ایران کی تیل تنصیبات کو نشانہ بنایا جانا چاہئے۔