اسرائیل نے فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے چیف یحییٰ سنوار کو قتل کرنے کی کھلے عام دھمکیاں دے دیں۔غزہ میں اسرائیل کی جانب سے فلائرز گرائے گئے، جس میں حماس رہنما یحییٰ سنوار کو دھمکی دی گئی ہے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے غزہ میں فلائرز گرائے ہیں، جس میں لکھا ہے کہ حماس رہنما یحییٰ سنوار کی قسمت بھی حزب اللّٰہ کے سربراہوں جیسی ہوگی۔
ساتھ یحییٰ سنوار کو مخاطب کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ کوئی سرنگ بہت گہری نہیں ہوتی سنوار، سید حسن سے پوچھ لو۔
یاد رہے کہ غزہ میں پیدا ہونے والے یحییٰ سنوار نے تقریباً ایک چوتھائی صدی اسرائیل میں عمر قید کی سزا کاٹی۔ ان کو 1980 کی دہائی کے آخر میں اسرائیلی فوجیوں اور مشتبہ فلسطینی مخبروں کے قتل کی منصوبہ بندی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔جیل میں انہوں نے حماس کی صفوں میں ترقی کی، عبرانی زبان سیکھی اور اپنے اسرائیلی جیلروں کا مطالعہ کیا اور حماس کے قیدی جنگجوؤں میں ایک اہم شخصیت بن گئے تھے