نئی دہلی :
جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی نے اپنے اسٹوڈنٹس ، پیرینٹس اور فیکلٹی کے لیے سنسکرت بولنے سیکھنے کے لیے مفت آن لائن کلاسز شروع کرنے کافیصلہ کیا ہے ۔ سنسکرت زبان کی بنیادی تعلیم لینے کے لیے یہ کریش کورس کیاجا سکے گا۔ سنسکرت اسپیکنگ کا یہ کورس صرف 10 دنوں کا ہوگا ۔ اس میں اسٹوڈنٹس کو شروعاتی سنسکرت بولنے اور سمجھنے کی جانکاری دی جائےگی۔
10 دن کے سنسکرت کورس میں ہر شام شام 5 بجے سے شام 7 بجے تک 2 گھنٹے کی کلاسز لگائی جائے گی۔ یونیورسٹی یہ کورس اتوار 18 جولائی سے شروع کررہاہے ۔ سنسکرت زبان کی کلاسز 18 جولائی سے 27 جولائی تک چلیں گی ۔ یہ کورس صرف اسٹوڈنٹس کے لیے محدود نہیں ہے، بلکہ طلبہ، ٹیچر،سرپرستوں کے ساتھ ساتھ کوئی بھی اس آن لائن کورس کو جوائن کر کے سنسکرت بولنا سیکھ سکتا ہے ۔
کورس میں شامل ہونے کے لئے امیدواروں کو ڈپارٹمنٹ آف سنسکرت کے ذریعہ گوگل فارم میں اپنی جانکاری درج کرنی ہوگی اور جمع کرانا ہوگا ۔ نام ،والد کا نام ، ای میل اور موبائل نمبر کی بنیادی معلومات درج کرکے رجسٹریشن کرسکتے ہیں۔ ڈپارٹمنٹ نے گوگل میٹ کا لنک بھی جاری کردیا ہے جس پر جڑ کر کلاس اٹینٹ کی جاسکے گی ۔ صرف وہی امیدوار کلاس جوائن کر سکیں گے جو اپنا رجسٹریشن پہلے کرائیں گے ۔