اردو
हिन्दी
مارچ 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

جمعیۃ کی کوشش ہے کہ مسلم معاشرہ تعلیم، روزگار، اور سماجی خدمت کے ہر میدان میں آگے بڑھے:محمود مدنی

8 مہینے پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
جمعیۃ کی کوشش ہے کہ مسلم معاشرہ تعلیم، روزگار، اور سماجی خدمت کے ہر میدان میں آگے بڑھے:محمود مدنی
2
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

*مرکزی دینی تعلیمی بورڈ جمعیۃ علماء ہندکے زیر اہتمام یک روزہ اجلاس برائے کامیاب معلمین منعقد **آٹھ اضلاع سے منتخب 341 کامیاب معلمین نے شرکت کی، **مہتمم دارالعلوم دیوبند مولانا ابوالقاسم نعمانی ، صدر جمعیۃعلماء ہند مولانا محمود اسعدمدنی سمیت کئی اہم شخصیات کا خطاب ۔ *-دوسرے سالانہ امتحان میں 400 طلبہ و طالبات کی شرکت، **انعامات اور ٹرافیوں سے حوصلہ افزائی
نئی دہلی:۲۸ جولائی : جمعیۃ علماء ہند کے صدر دفتر کے مدنی ہال میں یک روزہ اجلاس برائے کامیاب معلمین اوراگلے دن صوبہ دہلی کا دوسرا سالانہ مرکزی امتحان منعقد ہوا۔۲۶؍ جولائی کو اجلاس برائے کامیاب معلمین کی صدارت مرکزی دینی تعلیمی بورڈ جمعیۃعلماء ہند کے صدر ومہتمم دارالعلوم دیوبند  مولانا ابوالقاسم نعمانی اور صدر جمعیۃعلماء ہند  مولانا محمود اسعد مدنی نے الگ الگ نشستوں میں کی ۔جب کہ دیگر اہم شخصیات بالخصوص جمعیۃ علماء ہند کے نائب صدر و استاذ دارالعلوم دیوبند مولانا محمد سلمان بجنوری، مرکزی دینی تعلیمی بورڈ کے ناظم عمومی و استاذ دارالعلوم دیوبند حضرت مولانا سید محمد سلمان منصورپوری ، ناظم عمومی جمعیۃعلماء ہند  مولانا محمد حکیم الدین قاسمی ،  مولانا شوکت علی بستوی قاسمی استاذ دارالعلوم دیوبند وغیرہ شریک ہوئے ۔
اپنے صدارتی خطاب میں دارالعلوم دیوبند کے مہتمم  مولانا ابوالقاسم نعمانی  نے کہا کہ بچوں کی ابتدائی دینی تعلیم ایک عظیم ذمہ داری ہے جو انبیائے کرام علیہم السلام کے اسوہ سے وابستہ ہے۔ اللہ تعالیٰ نے تمام انبیاء علیہم السلام کو بکریاں چرانے کا مشغلہ عطا فرمایا، تاکہ ان میں نرمی، بردباری اور تحمل جیسے اوصاف پیدا ہوں، جو بچوں کی تعلیم و تربیت کے لیے نہایت ضروری ہیں۔ انھوں نے کہا کہ مکاتب کا نظام وقت کی پابندی، ترتیب اور حسنِ انتظام کا عادی بناتا ہے، اور یہ صرف بچوں کی تربیت کا ذریعہ نہیں بلکہ اساتذہ کی بھی تربیت کا ایک مستقل نظام ہے ۔انھوں نے کہا کہ اساتذہ کی ذمہ داری صرف درسی مواد کی تکمیل تک محدود نہیں ہونی چاہیے، بلکہ بچوں کے ایمان، عقائداور اخلاق و کردار کی آبیاری بھی ان کے فرائض میں شامل ہے۔ بچپن ہی سے اگر اسلامی تربیت دی جائے تو ان کے دل و دماغ میں دین کی جڑیں مضبوط ہو جاتی ہیں۔مولانا نعمانی نے حضرت علی رضی اللہ عنہ سے منقول اس حدیث کا حوالہ دیا کہ "اگر تمہارے ذریعے ایک شخص کو بھی ہدایت مل جائے تو وہ تمہارے لیے سرخ اونٹوں سے بہتر ہے”۔  انھوں نے کہا کہ یہی مثال ان بچوں کی تعلیم و تربیت پر صادق آتی ہے، کہ اگر ہماری محنت سے ان میں دین کی سمجھ پیدا ہو جائے تو یہ ہمارے لیے صدقہ جاریہ ہے۔
صدر جمعیۃعلماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے اپنے کلیدی خطاب میں کہا کہ یہ اجتماع تعلیم، ایمان اور تربیت کے میدان میں جمعیۃ علماء ہند کی مسلسل کوششوں کی ایک زندہ مثال ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہندوستان میں تقریباً 7کروڑ مسلم بچے ہیں اور یہ ہماری دینی، ملی اور اخلاقی ذمہ داری ہے کہ ہم ان سب تک پہنچنے کی کوشش کریں۔ یہ کام کسی ایک ادارے یا فرد کا نہیں بلکہ پوری ملت کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔مولانا مدنی نے کہا کہ مکاتب صرف قرآن کی تلاوت سکھانے کی جگہ نہیں، بلکہ یہ وہ بنیاد ہیں جہاں ایک بچے کی سوچ، اس کا کردار، اور اس کی دینی و انسانی شخصیت کی تعمیر ہوتی ہے۔ اسی طرح، یوتھ کلب کا مقصد یہ ہے کہ ہمارے نوجوان باشعور، مثبت، اور خدمتِ خلق کرنے والے انسان بنیں۔انہوں نےکہا کہ جمعیۃ کی کوشش ہے کہ مسلم معاشرہ تعلیم، روزگار، اور سماجی خدمت کے ہر میدان میں آگے بڑھے، لیکن اس کا آغاز بچوں کی دینی تربیت سے ہونا چاہیے۔ مکاتب اور ان سے وابستہ اساتذہ کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ کی محنت رائیگاں نہیں جاتی۔ آپ کے ہاتھوں جو بچے تیار ہو رہے ہیں، وہ ملت کا قیمتی سرمایہ ہیں۔انہوں نے اجتماع کے شرکاء اور مکاتب سے وابستہ ذمہ داران کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ کام بظاہر چھوٹا نظر آتا ہے، لیکن درحقیقت یہ سب سے بڑی خدمت ہے۔
نائب امیرالہند اور مرکزی دینی تعلیمی بو رڈ جمعیۃ علماء ہند کے ناظم عمومی مفتی سید محمد سلمان منصورپوری نے کامیاب معلمین کو سراہتے ہوئے نہایت قیمتی اور حوصلہ افزا کلمات ارشاد فرمائے۔ آپ نے معلمین کو نصیحت کی کہ وہ اخلاص، صبر، محبت اور ذمہ داری کے ساتھ علم کی شمع روشن کریں، کیوں کہ تعلیم ایک صدقہ جاریہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ معلمین ہی وہ ستون ہیں جن پر امت کا علمی و روحانی مستقبل قائم ہے۔ یہ باتیں نہ صرف ان کی ہمت افزائی کا ذریعہ بنیں بلکہ تعلیم و تربیت کے مشن میں مزید جوش و خروش پیدا ہوگا ۔ *ان کے علاوہ حضرت مولانا محمد سلمان بجنوری ،مولانا حکیم الدین قاسمی ، مولانا محمد شوکت علی بستوی نے بھی نصیحت آموز خطاب کیا ۔*
اجلاس میں شریک 8اضلاع کے معاونین نے اپنے اضلاع کے مکاتب کی اجمالی کارگزاری، کام کا طریقہ، چیلنجز، کامیاب حکمت عملیاں اور تجربات تفصیل سے پیش کیے-اجلاس کے اختتام پر تمام معلمین کی خدمات کے اعتراف میں انہیں اعزازی اسناد سے نوازا گیا۔
اس موقع پر مولانا محمد عابد قاسمی صدر جمعیۃ علماء صوبہ دہلی ، قاری عبدالسمیع جنرل سکریٹری دینی تعلیمی بورڈصوبہ دہلی ،مولانا قاری احمد عبداللہ سکریٹری جمعیۃ یوتھ کلب ، مولانا فیروز آدم ناظم معیار مکاتب دینی تعلیمی بورڈ جمعیۃ علماء ہند،مفتی محمد فضیل ناظم تعمیر مکاتب دینی تعلیمی بورڈ جمعیۃ علماء ہند کا بھی مختصر خطا ب ہوا۔اجلاس میں نظامت کے فرائض مولانا محمد شعیب قاسمی ناظم دینی تعلیمی بورڈ جمعیۃ علماء ہند نے انجام دیے ۔اجلاس کے کامیاب انعقاد کے لیے مولانا محمد اویس قاسمی ناظم آفس شعبہ دینی تعلیمی بورڈ نے بھی اپنے حصے کا کردار بحسن و خوبی انجام دیا ۔

*دینی تعلیمی بورڈ جمعیۃ علماء صوبہ دہلیکے تحت مکاتب کا  دوسرا مرکزی امتحان منعقد
*400 طلبہ و طالبات کی شرکت، انعامات اور ٹرافیوں سے حوصلہ افزائی
دینی تعلیمی بورڈ جمعیۃ علماء صوبہ دہلی کے زیر اہتمام ۲۷ جولائی کو دہلی میں منظم مکاتب کے طلبہ و طالبات کا دوسرا عظیم الشان مرکزی امتحان کامیابی کے ساتھ مدنی ہال مرکزی دفتر جمعیۃ علماء ہند میں منعقد ہوا۔ اس ایک روزہ امتحان میں دہلی کے مختلف علاقوں سے منتخب شدہ 31 مکاتب کے 400 طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔امتحانی نظام کی نگرانی 14 ماہر ممتحن و ممتحنات نے کی، جنہوں نے نہایت نظم و نسق، حسن انتظام اور خوشگوار تعلیمی ماحول میں طلبہ کا جائزہ لیا۔ بعد ازاں کامیاب طلبہ کو ایوارڈز، ٹرافیاں اور انعامات سے نوازا گیا، جس سے ان کی علمی و روحانی حوصلہ افزائی ہوئی۔
پروگرام کے اختتام پر ناظم دینی تعلیمی بورڈ مولانا محمد شعیب قاسمی نے تمام نظماءِ مکاتب سے ملاقات کر کے ان کے تاثرات سنے اور آئندہ اس پروگرام کو مزید بہتر بنانے کے لیے مشورے حاصل کیے۔ اس موقع پر دینی تعلیمی بورڈ صوبہ دہلی کے جنرل سکریٹری قاری عبدالسمیع ، مولانا محمد فضیل اور مولانا فیروز آدم کی خصوصی محنت و کاوشیں نمایاں رہیں۔اس کامیاب تعلیمی سرگرمی کو شرکاء، والدین اور معلمین نے نہایت سنجیدگی سے سراہا اور جمعیۃ علماء ہند کی دینی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر دینی مکاتب کی افادیت اور ان کے فروغ پر زور دیا گیا۔

ٹیگ: educationemploymentevery fieldf educationjameatMahmood Madanimuslim communitysocial service

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

Hormuz Indian Tankers News
خبریں

بھارتی آئل ٹینکروں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت ہے؟بھارت کا دعوی،ایران کا انکار،اب کیا ہوگا؟

12 مارچ
Hormuz Strait Iran Speech
خبریں

ابنائے ہرمز بند رہے گی،امریکی اڈوں پر ِحملے جاری رہیں گے۔مجتبی خامنہ ای کا پہلا خطاب،شہدا کے خون کا بدلہ لینے کا عہد

12 مارچ
4pm YouTube Channel Ban
خبریں

یوٹیوب چینل 4 PM بند کرنے کا حکم ، قومی سلامتی کا حوالہ

12 مارچ
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
Mohammed bin Salman Iran Role Claim

ایران پر حملہ میں محمد بن سلمان کا کا ا ہم رول؟ واشنگٹن پوسٹ کا دعویٰ

مارچ 2, 2026
Trump Warning Iran Military Claim

لڑائی میں مزید امریکی فوجی مارے جاسکتے ہیں ٹرمپ کی وارننگ، ایران کی ملٹری کمانڈ ختم کرنے کا دعویٰ

مارچ 2, 2026
Jamiat Iran Solidarity Statement News

اسرائیلی بربریت سے عالمی امن تہہ و بالا، جمعیتہ کا دکھ میں ایرانی عوام کے ساتھ اظہار یکجتی

مارچ 2, 2026
US Bases Missile Attacks Middle East

مڈل ایسٹ میں 27 امریکی فوجی اڈوں پر میزائل حملے ،کرا چی میں امریکی سفارتخانہ میں توڑ پھوڑ ،دس مظاہرین مادے گئے، تہران میں دھماکے

مارچ 1, 2026
Hormuz Indian Tankers News

بھارتی آئل ٹینکروں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت ہے؟بھارت کا دعوی،ایران کا انکار،اب کیا ہوگا؟

Hormuz Strait Iran Speech

ابنائے ہرمز بند رہے گی،امریکی اڈوں پر ِحملے جاری رہیں گے۔مجتبی خامنہ ای کا پہلا خطاب،شہدا کے خون کا بدلہ لینے کا عہد

Hormuz Strait Iran Speech

ایران میں قیادت کی تبدیلی اور مجتبیٰ خامنہ ای: ایک تجزیاتی مطالعہ

4pm YouTube Channel Ban

یوٹیوب چینل 4 PM بند کرنے کا حکم ، قومی سلامتی کا حوالہ

Hormuz Indian Tankers News

بھارتی آئل ٹینکروں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت ہے؟بھارت کا دعوی،ایران کا انکار،اب کیا ہوگا؟

مارچ 12, 2026
Hormuz Strait Iran Speech

ابنائے ہرمز بند رہے گی،امریکی اڈوں پر ِحملے جاری رہیں گے۔مجتبی خامنہ ای کا پہلا خطاب،شہدا کے خون کا بدلہ لینے کا عہد

مارچ 12, 2026
Hormuz Strait Iran Speech

ایران میں قیادت کی تبدیلی اور مجتبیٰ خامنہ ای: ایک تجزیاتی مطالعہ

مارچ 12, 2026
4pm YouTube Channel Ban

یوٹیوب چینل 4 PM بند کرنے کا حکم ، قومی سلامتی کا حوالہ

مارچ 12, 2026

حالیہ خبریں

Hormuz Indian Tankers News

بھارتی آئل ٹینکروں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت ہے؟بھارت کا دعوی،ایران کا انکار،اب کیا ہوگا؟

مارچ 12, 2026
Hormuz Strait Iran Speech

ابنائے ہرمز بند رہے گی،امریکی اڈوں پر ِحملے جاری رہیں گے۔مجتبی خامنہ ای کا پہلا خطاب،شہدا کے خون کا بدلہ لینے کا عہد

مارچ 12, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN