جموں و کشمیر کے نئے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے شیرِ کشمیر انٹرنیشنل کانفرنس سینٹر سری نگر میں ایک پروقار تقریب کے دوران حلف اٹھا لیا ہے۔ انتخابات میں نیشنل کانفرنس اور کانگریس اتحاد نے اکثریت حاصل کی تھی، تاہم جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی نے مرکزی حکومت کی جانب سے ریاستی حیثیت کی بحالی نہ ہونے پر وزارت میں شامل ہونے سے انکار کر دیا۔
کشمیر کانگریس کے سربراہ طارق حمید قرہ نے اعلان کیا کہ کانگریس اس وقت حکومت کا حصہ نہیں بنے گی جب تک ریاستی حیثیت بحال نہیں کی جاتی۔ قرہ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے عوامی جلسوں میں کئی بار ریاستی حیثیت کی بحالی کا وعدہ کیا تھا، لیکن ابھی تک یہ وعدہ پورا نہیں کیا گیا ہے، جس پر کانگریس ناراض ہے۔ اسی ناراضگی کی وجہ سے کانگریس نے حکومت میں شامل ہونے سے انکار کیا ہے۔عمر عبداللہ کی حلف برداری: کانگریس کا ریاستی حیثیت بحالی تک حکومت میں شامل ہونے سے انکار
حلف برداری کی تقریب میں کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے، راہول گاندھی اور پرینکا گاندھی سمیت دیگر اعلیٰ لیڈران نے شرکت کی، لیکن انہوں نے کشمیر کانگریس کے مؤقف کی تائید کرتے ہوئے وزارت میں شامل ہونے سے گریز کیا۔ عمر عبداللہ نے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف اٹھانے کے بعد اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ جموں و کشمیر کی ترقی اور عوامی فلاح کے لیے کام کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ جموں و کشمیر میں امن و استحکام کے لیے نیشنل کانفرنس کی حکومت اہم اقدامات اٹھائے گی۔
کشمیر کانگریس کے وزارت میں شامل نہ ہونے کا فیصلہ اس وقت اہمیت اختیار کر گیا ہے کیونکہ یہ جموں و کشمیر کی سیاست میں ایک نئے رخ کی نشاندہی کرتا ہے، جہاں ریاستی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ اہم موضوع بن چکا ہے۔ حلف برداری کی تقریب سے چند گھنٹے قبل، کانگریس نے حکومت سے باہر رہنے اور باہر سے حمایت دینے کے اپنے ارادے کا اعلان کیا۔ جموں و کشمیر کانگریس کے سربراہ کررا نے کہا، "فی الحال، کانگریس جموں و کشمیر میں وزراء کی کونسل میں شامل نہیں ہوگی، پارٹی اس بات سے ناخوش ہے کہ جموں و کشمیر کو ریاست کا درجہ بحال نہیں کیا گیا ہے۔” چونکہ UT حکومت میں وزیراعلیٰ سمیت صرف 9 وزراء ہوسکتے ہیں، اس لیے عمر سے توقع کی جارہی تھی کہ وہ کانگریس کے لیے کابینہ میں جگہ مختص کریں گے۔
مطلب کانگریس جموں و کشمیر کی نئی حکومت کا حصہ نہیں بنے گی۔ حالانکہ دونوں نے اتحاد میں الیکشن لڑا ہے۔ ذرائع کے مطابق کانگریس نے آنے والی حکومت میں وزارتی عہدہ کی پیشکش کو ٹھکرا دیا ہے۔ اس کے بجائے یہ باہر سے حمایت تاہم، دو سینئر لیڈران – قائد حزب اختلاف راہل گاندھی اور پارٹی جنرل سکریٹری پرینکا واڈرا گاندھی نے حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی۔
نیشنل کانفرنس کو چار آزاد ایم ایل اے اور عام آدمی پارٹی کے اکلوتے ایم ایل اے نے حمایت کی پیشکش کی ہے۔ مرکزی حکومت اور دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد یہاں پہلے اسمبلی انتخابات ہوئے ہیں۔ تاہم، نیشنل کانفرنس نے واضح کیا ہے کہ وہ ریاست کی بحالی کے لیے لڑے گی، کیونکہ یہ جموں و کشمیر کے لوگوں کا حق ہے۔ عمر کی پارٹی بھی دفعہ 370 کی بحالی کے حق میں ہے۔