مغربی یوپی کے مظفر نگر میں ایک ہوٹل میں کھانا کھاتے ہوئے دال میں پیاز دیکھ کر کانوڑیوں کو غصہ آگیا۔ کانوڑیوں نے ڈھابے پر ہنگامہ برپا کر دیا۔ انہوں نے بری طرح توڑ پھوڑ کی۔ اس دوران ایک ملازم زخمی ہوگیا۔ ایک کانوڑیا بھی زخمی ہوا۔ دیگر ملازمین نے کسی طرح بھاگ کر اپنی جان بچائی۔ اطلاع ملتے ہی پولس پہنچی اور کانوڑیوں کو سمجھا کر کسی طرح تسلی دی۔ زخمی کانوڑیے کو علاج کے لیے پرائمری ہیلتھ سنٹر پورقاضی لایا گیا۔ اس کے بعد کانوڑیوں کا گروپ آگے سفر پر روانہ ہوا۔
دینک ہندوستان کے مطابق پیر کی رات تقریباً ایک بجے کانوڑیے کھانے کے لیے پورقاضی کے فلودہ ہائی وے کٹ پر دیو ملن ڈھابہ پر رکے۔ اس دوران انہوں نے کھاتے ہویے دال میں پیاز دیکھا۔ پیاز دیکھ کر انہیں غصہ آگیا۔ پہلے ان کا ہوٹل مینیجر سے جھگڑا ہوا۔ اس کے بعد انہوں نے توڑ پھوڑ شروع کردی۔ انہوں نے ایک کے بعد ایک کرسیاں اور میزیں توڑ دیں۔ انہوں نے پھولوں کے گملوں وغیرہ کو بھی نقصان پہنچایا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی وہاں سے گزرنے والے کچھ اور کا نوڑیےوہاں پہنچ گئے اور وہ بھی توڑ پھوڑ میں شامل ہوگئے۔
کرسیاں اور میزیں اٹھانے اور پھینکنے سے برتن دھونے والا پنٹو کمار زخمی ہو گیا۔ ان کا غصہ دیکھ کر دیگر ملازمین جان بچانے کے لیے بھاگ کھڑے ہوئے۔ جب پولیس کو ہنگامے کی اطلاع ملی تو وہاں کہرام مچ گیا۔ کچھ دیر میں پولیس فورس کے ساتھ پہنچ گئی۔ کسی طرح انہیں سمجھا کر تسلی دی ۔ اسی دوران میرٹھ کے رہنے والے کانوڑیا ونشو ولد سندر کا ہاتھ بھی زخمی ہوگیا۔ پولیس اسے پرائمری ہیلتھ سینٹر پورقاضی لے گئی اور اسے ابتدائی طبی امداد دی گئی۔ اس کے بعد کانوڑیوں کا گروہ آگے بڑھا۔ ان کے آگے سفر پر روانہ ہونے کے بعد پولیس نے راحت کی سانس لی۔








