سری نگر:(ایجنسی)
جموں و کشمیر کے ایک نوجوان فری لانس فوٹو جرنلسٹ کو نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے دہشت گردی کی سازش کے ایک معاملے میں گرفتار کیا ہے۔24 سالہ صحافی منان گلزار ڈار کو 10 اکتوبر کو راجدھانی سری نگر کے بٹ مالو علاقے کے پولیس اسٹیشن میں سمن (بلایا) کیا گیا تھا۔
منان گلزار پیشہ ورانہ طور پر محمد منان کے نام سے جانے جاتے ہیں۔ ان کا کام دی گارجین جیسی بین الاقوامی اشاعتوں میں شائع ہوچکا ہے۔ پیشہ ور فوٹو جرنلسٹ منان گلزار ڈار کی اس سال جولائی میں سری نگر میں تصادم کے بعد لی گئی تصاویر میں سے ایک تصویر دی گارجین کے 20 فوٹو گرافر آف دی ویک سیکشن میں شائع کی گئی ۔
اس کے والد گلزار احمد ڈار نے دی وائر کو بتایا کہ نئی دہلی لے جانے سے پہلے انہوں نے خود اپنے بیٹے کو پولیس تفتیش کاروں کے حوالے کر دیا تھا۔این آئی اے نے سری نگر میں تقریباً پندرہ دن تک ان سے پوچھ گچھ کی گئی۔








