ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای کی شہادت سے چند لمحے پہلے کی تصویر ایرانی میڈیا نے جاری کردی۔
تصویر میں آیت اللّٰہ خامنہ ای کو قرآن پاک کے مطالعہ میں مصروف دیکھا جاسکتا ہے۔
امریکا کے سابق میرین فوجی جیمز ویب نے کہا ہے کہ آیت اللّٰہ خامنہ ای کو شہید کیا جانا مسیحیوں کے روزوں کے دوران کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ کو انکے اہل خانہ سمیت قتل کرنے کے مترادف ہے۔
امریکی صحافی ٹکر کارلسن کو انٹرویو میں جیمز ویب نے کہا کہ امریکا نے یہ قتل کرکے ایران کی پوری شہری آبادی کو امریکا کے خلاف لڑنے کے لیے متحد کردیا ہے
واضح ہو کہ ایرانی میڈیا کی جانب سے جاری کردہ سی سی ٹی وی ویڈیو میں خامنہ ای کو تہران کے دفتر میں سکون سے قرآن پڑھتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ فوٹیج ان کی موت سے صرف 23 منٹ پہلے کی بتائی جاتی ہے۔ ویڈیو میں وہ بالکل نارمل دکھائی دے رہے ہیں۔ تاہم ابھی تک اس فوٹیج کی صداقت کی سرکاری طور پر تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔







