چنڈی گڑھ :
سال 2020 میں منظور زرعی قوانین کےخلاف کسانوں کی تحریک نو ماہ کے بعد ایک بار پھر زور پکڑ رہاہے ۔ ہریانہ کے کرنال میں کسانوں پر ہوئی زبردست لاٹھی چارج اور کسانوں کے زخمی ہونے کے اگلے دن اتوار کو نوح میں کسانوں کی مہاپنچایت ہوئی اور احتجاج ہوا۔
اس کسان سبھا کی قیادت سنیکت کسان مورچہ نے کی۔ اس میں بھارتیہ کسان یونین کے درشن پال ، راکیش ٹکیت، بلبیر سنگھ اور سوراج انڈیا کے یوگیندر یادو نے بھی اس میں حصہ لیا۔
حالانکہ اس میٹنگ کا پروگرم پہلے سے طے تھا،لیکن اس میں ہفتہ کو ہوئی پولیس زیادتی کے تئیں غصہ واضح طور پر نظر آرہا تھا۔ کسانوں نے پہلے ہی دہلی جالندھر شاہراہ کو بلاک کرنے کا اعلان کیا تھا۔