نئی دہلی:
مرکز کے تین زرعی قوانین کے خلاف آندولن کی قیادت کررہے سنیکتکسان مورچہ (ایس کے ایم) نے کہا کہ وہ قومی دارالحکومت کے اسپتالوں میں کھانے کے پیکٹ اور دیگر ضروری سامان تقسیم کریں گے۔
ایس کے ایم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کسان جو دہلی کی متعدد سرحدوں پر دھرنا دے رہے ہیں وہ شہر کے اسپتالوں میں فوڈ پیکٹ اور دیگر اہم اشیاء تقسیم کریں گے۔
بیان کے مطابق غازی پور کی سرحد پر بیٹھے کسان پہلے ہی دہلی میں بس ٹرمنلز ، ریلوے اسٹیشنوں اور اسپتالوں میں کھانا تقسیم کررہے ہیں۔ اس میں کہا گیا ہے کہ پیکنگ کا عمل آج سے سنگھو بارڈر پر شروع ہوگا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ رضاکار کسانوں کے دھرنا مقام سے آکسیجن اور دیگر سامان لے جانے والی گاڑیوں کو اپنی منزل تک پہنچنے میں مدد فراہم کررہے ہیں۔