پٹنہ:
ان دنوں دہلی میں بہار کی سیاست کو لے کر سرگرمی تیز ہو گئی ہے ۔ صحت ٹھیک نہ ہونے کی وجہ سے بھلے ہی راشٹریہ جنتادل ( آر جے ڈی) سپریمو لال پرساد یادو دہلی سے بہار کا رخ نہیں کر پا رہے ہیں ، لیکن وہ دہلی میں بیٹھے- بیٹھے بہار کی سیاسی سرگرمیوں پر گہری نظر بنائے ہوئےہیں۔ اس سلسلے میں اتوار کو آر جے ڈی کے قومی جنرل سکریٹری شیام رجک اور قومی ترجمان راجیہ سبھا کےرکن پارلیمنٹ منوج جھا آر جے ڈی سپریمو لالو سے ملنے آئے تھے۔ یہ ملاقات لالو کا بڑا کھیل مانی جار ہی ہے کیونکہ ہفتہ کو ہی شیام رجک نے چراغ پاسوان سے بھی ملاقات کی تھی۔
دونوں کی ملاقات میں بہار میں ہونے والی سیاسی پیشرفت کے سلسلے میں طویل گفتگو ہوئی اس کے ساتھ ہی مہا گٹھ بندھن کو لے کر پارٹی کے ذریعہ تجویز بھی رکھی گئی۔ رجک اس سلسلے میں کانگریس لیڈر میرا کمار اور بہار انچاج بھکت چرن سے بھی ملاقات کی تھی۔ غور طلب ہے کہ ایل جے پی میں انتشار ہونے کے بعد آر جے ڈی کی نظر مہاگٹھ بندھن کو لے کر چراغ پاسوان پر جمی ہوئی ہے ۔
آر جے ڈی کے قومی جنرل سکریٹری شیام رجک کی ان دنوں چل رہی چراغ، میرا اور بھکت چرن سے ملاقات کے پچھے لالو کا بڑا کھیل نظر آرہا ہے ۔ موجودہ وقت میں ان ملاقاتوں کا یہ سلسلہ بہار کی سیاست کے لیے کافی اہم مانا جا رہا ہے ۔
شیام رجک کی لالو سے ملاقات سیاسی گلیاروں میں اب یہ سوال کھڑا کررہی ہے کہ کیا لالو پرساد اورتیجسوی یادو کا خاص پیغام تھا، جسے شیام رجک اپوزیشن لیڈروں کے پاس پہنچے تھے،کیا بہار میں آر جے ڈی کوئی نیا فارمولیشن تیار کرنے کی کوشش میں ہے ؟ یا پھر کچھ اور ہی سیاسی کھچڑی پک رہی ہے ؟ ان سارے سوالوں کا جواب آنے والے وقت میں ہی معلوم ہوسکیں گا؟