اسرائیلی فوج کی جانب سے لبنان کی سرحد پر اپنی زمینی افواج کو کمک فراہم کرنے اور متعدد سرحدی مقامات پر اپنی کارروائیوں کو وسعت دینے کے اعلان کے ساتھ ہی لبنان کے کئی قصبوں میں حزب اللہ کے جنگجوؤں کے ساتھ جھڑپیں جاری ہیں۔
اسرائیلی جھڑپوں اور چھاپوں نے سرحدی قصبوں یارون، یارین، کفر کرالاہ اور مارون الراس کے ساتھ ساتھ بلیدہ اور دیگر کونشانہ بنایا گیا۔حزب اللہ نے جنوبی لبنان کے ایک گاؤں میں دو اسرائیلی فوجیوں کو نشانہ بنایا ہے۔ یہ واقعہ پیر کے روز پیش آیا ہے۔ جب اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ لبنانی سرحد کے ساتھ ایک ڈویژن فوج بڑھائی جا رہی ہے۔حزب اللہ کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ اس نے مارون الراس نامی سرحدی گاؤں میں داخل ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کو راکٹ حملے سے نشانہ بنایا ہے۔ حزب اللہ اس سے پہلے بھی اس علاقے میں اسرائیلی فوج کے ساتھ کئی جھڑپیں کر چکی ہے۔ اسرائیلی فوج نے بھی مارون الراس کو اپنا خصوصی ہدف بنا رکھا ہے۔بعد ازاں حزب اللہ نے اپنے بیان میں کہا ہے اس نے بلیدہ نامی گاوں میں بھی دشمن فوج پر راکٹ حملہ کیا ہے۔ علاوہ ازیں حزب اللہ نے اسرائیلی شہروں پر بھی راکٹ اور میزائل حملے کرنے کا دعوی کیا ہے ۔جبکہ اسرائیلی فوج ان راکٹ حملوں کو ناکام بنانے کا دعوی کرتی ہے۔لبنانی خبر رساں ادارے ‘ این این اے ‘ کے مطابق اسرائیل نے لبنان کے 30 قصبوں اور دیہات کو بمباری کی اپنی سیریز میں نشانہ بنا رکھا ہے۔ یہ زیادہ تر جنوبی لبنان سے متعلق ہیں۔
ایک اور اطلاع کے مطابق حزب اللہ کے جنگجوؤں کی طرف سے اسرائیل میں دراندازی کی کوشش کی گئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل نے شمال کے باشندوں سے کہا کہ وہ گھروں میں رہیں۔
معاریو اخبار کے مطابق اسرائیلی میڈیا نے ایسی ویڈیوز شائع کیں جنہیں انہوں نے بالائی الجلیل کے فضا میں اڑنے والے گلائیڈرز قرار دیا۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج نے اعلان کیا کہ وہ شمال میں فضائی دراندازی کی کارروائی کی اطلاعات پرایکشن لے رہی ہے۔