نئی دہلی : (ایجنسی)
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی جا رہی ہے جس میں لوگوں کو دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ ویڈیو تریپورہ کے کدم تلہ میں ہوئے احتجاج کا ہے جو تریپورہ میں حالیہ تشدد کے بعد کیا گیا تھا۔
حالانکہ جب ہم نے اس ویڈیو کی چھان بین کی تو پتہ چلا کہ یہ ویڈیو پرانی ہے اور اترپردیش کے بدایوں کی ہے، جب ہزاروں لوگ ایک پیر سلیم کی نماز جنازہ میں شامل ہوئے تھے ۔
ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے کیپشن لکھا جا رہا ہے،’’Today there is a huge protest rally from Kadamtala in Dharmanagar North Tripura district‘‘
(ترجمہ: آج شمالی تریپورہ کے دھرمن نگر ضلع کے کدمتلہ سے ایک بہت بڑی احتجاجی ریلی نکل رہی ہے)

یہ ویڈیو#Save TripuraMuslim #SaveTripuraMosque ہیش ٹیگ کے ساتھ شیئر کیا جا رہا ہے ۔ اس ویڈیو کو کئی سوشل میڈیا صارفین نے اسی کیپشن کے ساتھ شیئر کیا ہے۔








