ممبئی:
کورونا وائرس کی بڑھتی لہر نے بالی ووڈ کی کئی مشہور ہستیوں کو اپنی گرفت میں لیا ہے۔ اب اداکارہ کنگنا رنوت بھی کورونا کی زد میں آگئی ہے۔ انہوں نے ایک انسٹاگرام پوسٹ کے توسط سے اپنی کووڈ ٹیسٹ کی رپورٹ شیئر کی اور بتایا کہ وہ کورونا پازیٹیو ہے۔ اسی کے ساتھ کنگنا نے اپنی صورتحال شیئر کیا ۔
کنگنا رنوت نے دھیان میں محو اپنی فوٹو شیئر کرکے کورونا پازیٹیو ہونے کی خبر دی ہے۔ وہ لکھتی ہے ’ مجھے گزشتہ کچھ دنوں سے تھکان اور کمزوری محسوس ہو رہی تھی اور آنکھوں میں ہلکی جلن بھی تھی۔ ہماچل جانے کی سوچ رہی تھی ، اس لئے آج میںنے ٹیسٹ کرایا جب پتہ چلاکہ میں کورونا پازیٹیو ہوں میں نے خود کو کوارنٹین کرلیا ہے۔مجھے اندازہ نہیں تھا کہ یہ وائرس میرے جسم کے اندر پارٹی کررہا ہے ، اب جب مجھے پتہ چل گیا ہے تو میں اسے ختم کردوں گی۔پلیز کسی کو بھی خود سے جیتنے کی طاقت نہ دیں، اگر آپ ڈرے ہوئے ہیں یہ آپ کو اور بھی ڈرایا جائے گا۔ آئیے اس کووڈ 19-کا خاتمہ کریں۔ یہ کچھ نہیں بس ایک چھوٹے وقت کا بخار ہے جسے بہت زیادہ توجہ ملی اور اب یہ لوگوں کو خوفزدہ کررہی ہے۔ کورونا سے انفیکشن ہونے کی خبر کے بعد کنگنا کے مداحوں نے ان کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔
کنگنا کی اس پوسٹ کے بعد ایسا لگتا ہے کہ اداکارہ نے جس بے باک انداز میں اپنے خلاف بولنے والوں کا سامنا کیا ہے اب وہی رویہ وہ کورونا وائرس کے خلاف آزمائیں گی۔ ان کے پوسٹ سے ظاہر ہے کہ اداکارہ وائرس سے بالکل نہیں ڈر رہی بلکہ برعکس کورونا کو ختم کرنے کی بات کہی ہے۔