اردو
हिन्दी
مارچ 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

چھوٹے بچوں کو مطالعہ کا عادی بنائیں,تحریر:عمیر حسن

7 مہینے پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ Uncategorized, مضامین
A A
0
36
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

جدید میں ٹی وی، انٹرنیٹ، موبائل اور گیمز کی بھرمار کی وجہ سے بچوں کو مطالعے کی طرف راغب کرنا نہایت کٹھن ہوگیا ہے۔ اس کے ساتھ بچوں میں مختلف نفسیاتی مسائل بھی بڑھتے جارہے ہیں۔ اس کے تدارک کیلئے ماہرین نفسیات بچوں کے لئے مطالعے کو لازمی قرار دے رہے ہیں کیونکہ اچھی کتابوں کا مطالعہ شعور بیدار کرنے کےساتھ ساتھ بچوں کو بے معنی مشاغل سے دور رکھتاہے۔
اس ضمن میں سب سے اہم کردار والدین ہی ادا کرسکتے ہیں۔ جونہی بچے سیکھنے اور پڑھنے کی عمر کو پہنچیں تو والدین کو چاہیے کہ انہیں اچھی اور مفید کتابیں لا کر دیں۔ یہ کتابیں کہانیوں کی ہوسکتی ہیں کیونکہ بچوں کو کہانیاں سننا اور پڑھنا بہت پسند ہوتاہے۔
اب وہ وقت بھی نہیں رہا کہ گھر کی نانیاں اور دادیاں بچوں کو رات سوتے وقت سبق آموز کہانیاں سنائیں۔ ماؤں کا بھی کم و بیشتر وہی حال ہے کیونکہ ان کا بھی رات کا وقت موبائل یا ٹی وی کے سامنے گزرتا ہے۔ والدین جو کچھ کرتے ہیں بچے اسی پر عمل کرتے ہیں، اسی لیے انھیں اپنی مثال قائم کرتےہوئے فارغ اوقات میں ٹی وی کےسامنے بیٹھنے یا فون پر مصروف ہونے کے بجائے کسی رسالے یا کتاب کے مطالعے میں وقت صرف کرنا چاہیے۔ ان کی دیکھا دیکھی بچے بھی لاشعوری طور پر اس روش کواپنائیں گے اور انہیں ادراک ہوگاکہ فارغ اوقات میں سب سے بہترین چیز مطالعہ ہی ہے۔ ایک مطالعے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ اسکول جانے سے قبل بچوں کو  باقاعدگی سے مطالعہ کروایا جائے یا انہیں کہانیاں پڑھ کر سنائی جائیں تو اس کا ان پر مثبت اثر پڑتا ہے اور ان کی بول چال بھی درست ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ انہیں معلومات حاصل کرنے اور اسے صحیح جگہ استعمال کرنے میں بھی مدد ملتی ہے۔ بچوں کو مستقل بنیادوں پر مطالعہ کروانے کے سبب ان کے ذریعہ اظہار کی صلاحیتیں ابھر کر سامنےآئیں اور وہ اپنے خیالات کو الفاظ کا جامہ پہنانے لگے۔ سب سے بڑا اثر بچوں کی زبان (لینگویج) کی مہارتوں پر پڑا اور وہ معلومات کو آسانی سے ہضم کرنے کے قابل ہونے لگےبچوں کے ساتھ بیٹھ کر کتابیں پڑھنے سے ان پر زبردست اثر ہوتا ہے۔ اس لئے ڈاکٹروں اور دیگر پبلک ہیلتھ پروفیشنلز کو بھی چاہئے کہ وہ والدین کو بچوں کے ساتھ کتابیں پڑھنے پر راغب کریں۔ اس عمل سے انھیں اپنے بچوں کی نشوونما میں واضح فرق محسوس ہوگا‘‘۔
مطالعہ اور شخصیت سازی
٭ دن میں 15منٹ کا مطالعہ بچوں کے ذخیرہ الفاظ میں سالانہ دس لاکھ سے زائد الفاظ کا اضافہ کرسکتا ہے۔
٭ آمنے سامنے بیٹھ کر مطالعہ کرنے والے بچوں کا IQ لیول دوسرے بچوں کی نسبت 6پوائنٹ زیادہ ہوتا ہے۔
٭ بنیادی تعلیم حاصل نہ کرنے والے بچوں میں اسکول سے بھاگنے کی شرح مطالعہ کرنے والے بچوں کی نسبت تین سے چار گنا زیادہ ہوتی ہے۔ہر طرف کتابیں دیکھ کر بچہ نہ صرف خوش ہوتا ہے بلکہ اپنے مزاج اور رحجان کے مطابق کتابوں کا انتخاب کر کے اپنی ذہنی صلاحیتوں میں اضافہ کرسکتا ہے۔ موبائل اسکرین سے دور بچوں کی آنکھیں بھی راحت میں رہیں گی اور ذہنی سکون کے باعث نفسیاتی عوارض سے بھی بچا جاسکے گا۔
٭ ، مطالعہ کرنے والے بچوں میں اعتماد، یادداشت اور قائدانہ صلاحیتیں زیادہ ہوتی

ہمارے ہاں بھی بچوں کے مزاج اور رحجانات کے مطابق کتابوں کی کمی نہیں ہے۔ رنگ برنگی، باتصویر اور رنگ بھرنے والی کہانیوں کی کتابیں بچوں کو اپنی جانب کھینچتی ہیں، اسی لئے ان کے منہ میں فیڈر دینے کے ساتھ ساتھ ان کے ہاتھ میں کتاب بھی تھمادیں تو یہ ان کیلئے بہت بہتر ہوگا۔ بچہ تھوڑا بڑا ہوجائے تو اسے اپنے ساتھ لائبریری لے جائیں۔ یہ بھی کہا جاتاہے کہ لائبریری بچے کے دماغ کی بہترین میزبان ہوتی ہے

ٹیگ: articlebookseducationMake ،young children، accustomed ، studyingparents

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

Hormuz Strait Iran Speech
مضامین

ایران میں قیادت کی تبدیلی اور مجتبیٰ خامنہ ای: ایک تجزیاتی مطالعہ

12 مارچ
Modi Israel Gaza Questions Debate
مضامین

پی ایم مودی کے دورہ اسرائیل میں غزہ کے مصائب کا ذکر تک نہ ہونے پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ کیا چاہتا ہے بھارت ؟

28 فروری
Sanjeev Srivastava Kachori Controversy Debate
مضامین

بی بی سی نیوز کے انڈیا ہیڈ رہے سنجیو سریواستو کے کچوری کی دکان کھولنے پر اتنا ہنگامہ کیوں ہے؟

24 فروری
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
Mohammed bin Salman Iran Role Claim

ایران پر حملہ میں محمد بن سلمان کا کا ا ہم رول؟ واشنگٹن پوسٹ کا دعویٰ

مارچ 2, 2026
Trump Warning Iran Military Claim

لڑائی میں مزید امریکی فوجی مارے جاسکتے ہیں ٹرمپ کی وارننگ، ایران کی ملٹری کمانڈ ختم کرنے کا دعویٰ

مارچ 2, 2026
Jamiat Iran Solidarity Statement News

اسرائیلی بربریت سے عالمی امن تہہ و بالا، جمعیتہ کا دکھ میں ایرانی عوام کے ساتھ اظہار یکجتی

مارچ 2, 2026
US Bases Missile Attacks Middle East

مڈل ایسٹ میں 27 امریکی فوجی اڈوں پر میزائل حملے ،کرا چی میں امریکی سفارتخانہ میں توڑ پھوڑ ،دس مظاہرین مادے گئے، تہران میں دھماکے

مارچ 1, 2026
Hormuz Indian Tankers News

بھارتی آئل ٹینکروں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت ہے؟بھارت کا دعوی،ایران کا انکار،اب کیا ہوگا؟

Hormuz Strait Iran Speech

ابنائے ہرمز بند رہے گی،امریکی اڈوں پر ِحملے جاری رہیں گے۔مجتبی خامنہ ای کا پہلا خطاب،شہدا کے خون کا بدلہ لینے کا عہد

Hormuz Strait Iran Speech

ایران میں قیادت کی تبدیلی اور مجتبیٰ خامنہ ای: ایک تجزیاتی مطالعہ

4pm YouTube Channel Ban

یوٹیوب چینل 4 PM بند کرنے کا حکم ، قومی سلامتی کا حوالہ

Hormuz Indian Tankers News

بھارتی آئل ٹینکروں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت ہے؟بھارت کا دعوی،ایران کا انکار،اب کیا ہوگا؟

مارچ 12, 2026
Hormuz Strait Iran Speech

ابنائے ہرمز بند رہے گی،امریکی اڈوں پر ِحملے جاری رہیں گے۔مجتبی خامنہ ای کا پہلا خطاب،شہدا کے خون کا بدلہ لینے کا عہد

مارچ 12, 2026
Hormuz Strait Iran Speech

ایران میں قیادت کی تبدیلی اور مجتبیٰ خامنہ ای: ایک تجزیاتی مطالعہ

مارچ 12, 2026
4pm YouTube Channel Ban

یوٹیوب چینل 4 PM بند کرنے کا حکم ، قومی سلامتی کا حوالہ

مارچ 12, 2026

حالیہ خبریں

Hormuz Indian Tankers News

بھارتی آئل ٹینکروں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت ہے؟بھارت کا دعوی،ایران کا انکار،اب کیا ہوگا؟

مارچ 12, 2026
Hormuz Strait Iran Speech

ابنائے ہرمز بند رہے گی،امریکی اڈوں پر ِحملے جاری رہیں گے۔مجتبی خامنہ ای کا پہلا خطاب،شہدا کے خون کا بدلہ لینے کا عہد

مارچ 12, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN