نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ کورونا کے دوسرے طوفان نے ملک کے اعتماد اور حوصلہ کو متزلزل کردیا ہے ، لیکن ڈاکٹروں اور ماہرین کی کی رائے پر چلتے ہوئے سرکار اور سماج کے صبرو تحمل اور تادیبی کاوشوں سے اسے بھی شکست دیں گے ۔مسٹر مودی نے آل انڈیا ریڈیو پر نشر ہونے والے اپنے ماہانہ پروگرام ’من کی بات‘ میں کہا کہ آج کی سب سے بڑی ترجیح کورونا کو شکست دینا ہے انہوں نے کہا’’ میں آپ سے ایک ایسے وقت میں بات کر رہا ہوں جب کورونا ہم سب کے صبر کی حدود ہم سبھی کے دکھ برداشت کرنے کا امتحان لے رہا ہے ۔ بہت سے اپنے ہمیں ناگہانی چھوڑ کر چلے گئے ۔ کورونا کی پہلی لہر کے وقت ، ملک اعتماد اورحوصلہ سے بھرا ہوا تھا لیکن اس طوفان نے ہمیں ہلا کر رکھ دیا ہے‘‘۔