نئی دہلی :
وزیر اعظم نریندر مودی کے ایڈوائزر رہے امر جیت سنہا نے پیر کو استعفیٰ دے دیا۔ جبکہ معاملے میں اب تک کوئی آفیشیل بیان سامنے نہیں آیا ہے ،حالانکہ پی ایم او کے ایک افسر نے نام نہ شائع کرنے کی شرط پر نیوز ایجنسی ’پی ٹی آئی‘ کو اس خبر کی تصدیق کی ہے ۔ سنہابہار کیڈر (1983بیچ) کے انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس (آئی اے ایس) افسر رہے ہیں۔ انہیں گزشتہ سال فروری میں پی ایم مودی کے صلاحکار کے طور پر تقررکیا گیا تھا۔ ان کے استعفیٰ کے پیچھے کی وجہ ابھی تک واضح نہیں ہے ۔