نئی دہلی :
راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) مذہبی تنوع کے بعد سیاسی مخالفین کو گلے لگانے کی تیاری کر رہا ہے تاکہ ان تک اپنی بات پہنچائی جا سکے اور یہ یقین دلائی جاسکے کہ سنگھ کسی مخالف نظریے کے خلاف نہیں ہے۔ اسی سلسلے میں ایک بڑا فیصلہ کیا گیا ہے کہ اب آر ایس ایس ہائی کمان ملک کی تمام ریاستوں کے غیر بی جے پی وزرائے اعلیٰ سے ملاقات کی شروعات کرے گی ۔دوسرے مرحلے میں مختلف سیاسی پارٹیوں کے سربراہان سے ملاقات کا سلسلے رکھا جائےگا۔
ویسے یہ ملاقات سرسنگھ چالک ڈاکٹر موہن بھاگوت ہی کریں گے ،لیکن فی الحال اسے آر ایس ایس ہائی کمان کہا گیا ہے ۔ اس منصوبہ کو آخری شکل دی جارہی ہے اور ممکن ہے کہ سنگھ کے گرو دکشنا پروگرام کے ختم ہونے یعنی رکشا بدھن کے بعد اس کی شروعات ہو سکتی ہے ۔