سعودی وزارت حج و عمرہ کے سرکاری ترجمان ڈاکٹر غسان النویمی نے انکشاف کیا ہے کہ سعودی عرب سے باہر سے پہنچنے والے حجاج کی تعداد 1.5 ملین سے زیادہ ہو گئی ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ حجاج کی خدمت اولین ترجیح اور ایک تاریخی عزم ہے۔اسی تناظر میں انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ 94 ہزار سے زیادہ افراد حجاج کی خدمت کے لیے کام کر رہے ہیں۔ وزارت حجاج کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے مختلف سرکاری اداروں کے ساتھ ہم آہنگی اور تعاون سے کام کر رہی ہے۔
سرکاری ترجمان ڈاکٹر غسان النویمی نے اعلان کیا کہ وزارت حج نے نئی سکیورٹی خصوصیات کے ساتھ نسک کارڈ کا ایک اپ ڈیٹ ورژن لانچ کیا ہے اور اس بات پر زور دیا ہے کہ حجاج کے لیے کارڈ ساتھ رکھنا ضروری ہے کیونکہ یہ ایک لازمی شرط ہے۔