اردو
हिन्दी
مارچ 12, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

تریپورہ فساد میں خاص نشانہ مساجد تھیں،جمعیۃ کی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
تریپورہ فساد میں خاص نشانہ مساجد تھیں،جمعیۃ کی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ
119
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

اگرتلہ: (پریس ریلیز )

جمعیۃ علماء ہند کی فیکٹ فائنڈنگ ٹیم نے ایک رپورٹ تیار کی ہے ، جو صدر جمعیۃ علماءہند مولانا محمود اسعد مدنی کی ہدایت پر تریپورہ کےد ورے ہے ۔نیز جائے وقوع پر پہنچ کر ان مساجد کی تصاویر اور ویڈیو بھی تیار کی ہے جن کو نذر آتش کیا گیا ۔ جمعیۃ علماء ہند کی فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ میں مساجد کو خاکستر کرنے کا تذکرہ آنے پرجمعیۃ علماء ہند کے قومی صدر مولانا محمود مدنی نے کہا کہ تریپورہ میں مسجدوں میں آگ لگائی گئی اور وہاں ایک مظاہرے میں جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی توہین کی گئی ، لیکن اس پر کوئی کارروائی نہیں کی گئی،ارباب اقتدار کا رویہ ملک کے اتحادو رواداری اور سالمیت کے لیے نقصان دہ ہے۔ تریپورہ کے ڈی جی پی صاحب نے جو طرز اختیار کیا اور کارروائی کرنے کے بجائے اسے ’فیک نیوز ‘بتایا ، اس سے یہ حقیقت سمجھنا آسان ہو گیا ہے کہ ریاست میں فساد کرنے والے 9دنوں تک کیسے بلاخوف سڑک پردہشت مچاتے رہے ، ظاہر ہے کہ جب پولس انتظامیہ اور اعلیٰ افسران ایسی سوچ کے حامل ہوں تو کچھ بھی ہونا عین ممکن ہے ۔

جمعیۃ علماء ہند کے وفد کے دورے کا تیسرا دن ہے۔ وفد اگرتلہ سے بیراگی بازار مسجد پہنچا، جو جنگلات علاقے میں واقع ہے، یہاں پہلے نماز ہوتی تھی، لیکن تشویش ناک صورت حال پیدا ہونے کے بعد مسلمان نماز پڑھنے نہیں آرہے ہیں۔ ابھی صرف جمعہ کی نماز ہورہی ہے۔

جامع مسجد جیپ تلی تھانہ میلا گھر سپاہ جلا تری پورہ کوئی نقصان نہیں ہوا ہے۔جامع مسجد ککرابان ضلع گومتی تریپورہ میں پر امن ہے۔جامع مسجد مہارانی ہیرا پور ضلع گومتی تریپورہ کوئی نقصان نہیں ہوا۔ جامع مسجد درگاہ بازار کی مسجد کو مکمل طور پر تباہ کردیا گیا ہے۔ کھڑکی دروازے، مائک جلا کر راکھ کردیے گئے ہیں۔ جلے ہوئے قرآن مجید کے حصے بھی ملے۔بعد ازاں وفد مہارانی بازار ضلع گومتی اودے پور پہنچا، یہاں کی چھ مسجدوں کی بجلیاں کاٹ دی گئی تھیں۔ باقی کوئی نقصان نہیں ہے۔

وفد سونامورا اتر کلم چورا کی مسجد میں پہنچا۔ مقامی افراد نے بتایا کہ اس مسجد کو شرپسندوں نے نقصان پہنچایا تھا لیکن بازار اور اہل محلہ نے مل کر مسجد کی مرمت کا کام کرلیا ہے۔ پھر وفد نے نل چر ضلع سپاہی جالا کی مسجد کا معائنہ کیا ہے، یہاں کوئی نقصان نہیں ہے۔پھر وفد بلوچر ضلع سپاہیجالا آیا، اس میں اذان بند کرنے کی دھمکی دی گئی تھی۔ پھر بعد میں ہندو مسلم کی مشترکہ میٹنگ ہوئی، جس میں باہمی میل ملاپ کی بات کی گئی ہے اور حالات مکمل طور پر پرامن ہیں۔

(1)نرورا ٹیلہ ضلع سپاہیجالا، تریپورہ کی مسجد جو راجدھانی اگرتلہ سے تقریباً 30 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے 23 اکتوبر 2021 کو شرپسندوں نے رات تقریباً دس بجے اس مسجد میں آگ زنی کی۔ وفد نے یہاں پہنچ کر مقامی لوگوں سے بات چیت کی تو معلوم ہوا کہ اس گاؤں میں 45 گھر مسلمانوں کے اور 200 گھر غیر مسلم کے ہیں۔ ہندو مسلم میں باہمی اتحاد ہے لیکن کچھ شرپسندوں نے باہر سے آکر مسجد کی بے حرمتی کی اور باہمی اتحاد کو نقصان پہنچایا۔

(۲) اگرتلہ کرشنا نگر مسجدمی فسادیوں نے دو دن تک اذان نماز نہیں ہونے دی اور مسجد کی کھڑکی کو نقصان پہنچایا۔

(۳) اگرتلہ چندرا مسجد میں شرپسندوں نے آگ زنی کی کوشش کی اور سور کے گوشت پھینکے۔

(۴)راجدھانی اگرتلہ سے 320 کلو میٹر دور راتاچھارا میں واقع مسجد میں شرپسندوں نے پتھر بازی کی لیکن جانی مالی کوئی نقصان نہیں ہوا۔ اس گاوں میں تقریباً 45 گھر مسلمانوں کے ہیں اور 100 غیر مسلم گھر ہیں ۔

(۵) جامع مسجد حاجی گاؤں پال بازار راتا چھیرا کمار گھاٹ میں22 اکتوبر 2021 کو شرپسند عناصر نے مسجد پر حملہ کیا اور پنکھا، کھڑکی، دروازہ اور قرآن مجید وغیرہ جلا دیا اور مائیک اٹھا لے گئے۔ اس مسجد کے امام مولانا عبد الجلیل نے بتایا کہ تقریباً لاکھوں کا نقصان ہوا ہے۔

(۶) سایہ دار پارک راتاچھارا پہنچا اور مسجد اور گھروں کا معائنہ کیا۔ مسجد پر پتھراؤ کیا گیا لیکن کوئی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ البتہ ہزاروں کی بھیڑ نے دہشت انگیزی کی جس سے علاقے کے سبھی مسلمان گھروں کو چھوڑ کر بھاگ گئے جو اب رفتہ رفتہ واپس آرہے ہیں۔ مقامی افراد کے چہروں پر خوف و ہراس چھائے ہوئے تھے۔

(۷) جامع مسجد چام ٹیلہ پانیساگر نورتھ تری پورہ میں کھڑکیاں، دیوار کی جالیاں، پنکھے اور احاطہ کے درختوں کو توڑ دیا گیا ہے۔ یہاں غیر مسلم آبادی کی اکثریت ہے جب کہ کل 12 گھروں میں مسلمان آباد ہیں۔

(۸) فد مسجد سی آر پی ایف پانیساگر یہ مسجد نشیبی جگہ میں واقع ہے۔ اس مسجد کو مکمل طور پر آگ لگا دی گئی ہے۔قرآن پاک ،چٹائیاں، پنکھے اور چھتوں کو نذر آتش کردیا گیا ہے۔ ساتھ ہی متصل امام صاحب کے کمرے کو مکمل طور پر تباہ کردیا گیا ہے۔

(۹) جامع مسجد درگاہ بازار کی مسجد کو مکمل طور پر تباہ کردیا گیا ہے۔ کھڑکی دروازے، مائک جلا کر راکھ کردیے گئے ہیں۔ جلے ہوئے قرآن مجید کے حصے بھی ملے۔

(۱۰)مہارانی بازار ضلع گومتی اودے پورکی چھ مسجدوں کی بجلیاں کاٹ دی گئی تھیںاور نمازیوں کو دھمکی دی گئی۔

(۱۱) سونامورا اتر کلم چورا کی مسجد کو شرپسندوں نے نقصان پہنچایا تھا لیکن بازار اور اہل محلہ نے مل کر مسجد کی مرمت کا کام کرلیا ہے۔

(۱۲) بلوچر ضلع سپاہی جالا میں اذان بند کرنے کی دھمکی دی تھی۔ پھر بعد میں ہندو مسلم کی مشترکہ میٹنگ ہوئی، جس میں باہمی میل ملاپ کی بات کی گئی ہے اور حالات مکمل طور پر پرامن ہیں۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

4pm YouTube Channel Ban
خبریں

یوٹیوب چینل 4 PM بند کرنے کا حکم ، قومی سلامتی کا حوالہ

12 مارچ
Gas Cylinder Black Market News
خبریں

ملک بھر میں گیس ایجنسیوں پر لمبی قطاریں، سلینڈر کی کالابازاری، پانچ ہزار تک مل رہا ہے، افراتفری کا ماحول

12 مارچ
Iran Drone Attack Claim News
خبریں

ایران کیلیفورنیا پر کسی بھی لمحہ ڈرون حملہ کر سکتا ہے۔ اعلیٰ امریکی ڈرون ایکسپرٹ کا دعوی

12 مارچ
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
Mohammed bin Salman Iran Role Claim

ایران پر حملہ میں محمد بن سلمان کا کا ا ہم رول؟ واشنگٹن پوسٹ کا دعویٰ

مارچ 2, 2026
Trump Warning Iran Military Claim

لڑائی میں مزید امریکی فوجی مارے جاسکتے ہیں ٹرمپ کی وارننگ، ایران کی ملٹری کمانڈ ختم کرنے کا دعویٰ

مارچ 2, 2026
Jamiat Iran Solidarity Statement News

اسرائیلی بربریت سے عالمی امن تہہ و بالا، جمعیتہ کا دکھ میں ایرانی عوام کے ساتھ اظہار یکجتی

مارچ 2, 2026
US Bases Missile Attacks Middle East

مڈل ایسٹ میں 27 امریکی فوجی اڈوں پر میزائل حملے ،کرا چی میں امریکی سفارتخانہ میں توڑ پھوڑ ،دس مظاہرین مادے گئے، تہران میں دھماکے

مارچ 1, 2026
Iran Leadership Change Analysis News

ایران میں قیادت کی تبدیلی اور مجتبیٰ خامنہ ای: ایک تجزیاتی مطالعہ

4pm YouTube Channel Ban

یوٹیوب چینل 4 PM بند کرنے کا حکم ، قومی سلامتی کا حوالہ

Gas Cylinder Black Market News

ملک بھر میں گیس ایجنسیوں پر لمبی قطاریں، سلینڈر کی کالابازاری، پانچ ہزار تک مل رہا ہے، افراتفری کا ماحول

Iran Drone Attack Claim News

ایران کیلیفورنیا پر کسی بھی لمحہ ڈرون حملہ کر سکتا ہے۔ اعلیٰ امریکی ڈرون ایکسپرٹ کا دعوی

Iran Leadership Change Analysis News

ایران میں قیادت کی تبدیلی اور مجتبیٰ خامنہ ای: ایک تجزیاتی مطالعہ

مارچ 12, 2026
4pm YouTube Channel Ban

یوٹیوب چینل 4 PM بند کرنے کا حکم ، قومی سلامتی کا حوالہ

مارچ 12, 2026
Gas Cylinder Black Market News

ملک بھر میں گیس ایجنسیوں پر لمبی قطاریں، سلینڈر کی کالابازاری، پانچ ہزار تک مل رہا ہے، افراتفری کا ماحول

مارچ 12, 2026
Iran Drone Attack Claim News

ایران کیلیفورنیا پر کسی بھی لمحہ ڈرون حملہ کر سکتا ہے۔ اعلیٰ امریکی ڈرون ایکسپرٹ کا دعوی

مارچ 12, 2026

حالیہ خبریں

Iran Leadership Change Analysis News

ایران میں قیادت کی تبدیلی اور مجتبیٰ خامنہ ای: ایک تجزیاتی مطالعہ

مارچ 12, 2026
4pm YouTube Channel Ban

یوٹیوب چینل 4 PM بند کرنے کا حکم ، قومی سلامتی کا حوالہ

مارچ 12, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN