اردو
हिन्दी
مارچ 12, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

مہتمم صاحب! اندریش کمار سے ملنا منظور تو اویسی سے کیوں نہیں ؟

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ فکر ونظر, مضامین
A A
0
مہتمم صاحب! اندریش کمار سے ملنا منظور تو اویسی سے کیوں نہیں ؟
96
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

تحریر:شکیل رشید

آج تک ہماری مذہبی قیادت یہ احساس ہی نہیں کر سکی ہے کہ سیاست ، سیاست داں اور ملک میں بننے والی حکومتوں سے لاپروائی اور دوری ، ملک کے مسلمانوں کے لیے کس قدر مضر اور مہلک ثابت ہوئی اور ہو رہی ہے! میں کبھی کبھی سوچتا ہوںکہ ملک کی آزادی کے لیے ہمارے علمائے کرام نے جو قربانیاں دیں اور جن مصائب سے گزرے ،ان کے نتیجے میں اس ملک کے مسلمانوں کو کیا حاصل ہوا ؟

اس سوچ کی دو وجوہ ہیں ،ایک تو یہ کہ آزادی کے فوراً بعد ہماری وہ مذہبی قیادت جو مخلص تھی ،جسے اس ملک کے مسلمانوں کی جان و مال اور عزت و آبرو کی فکر تھی اور جو اس ملک میں اسلام کا بول بالا دیکھنا چاہتی تھی ،اس نے سیاست سے کنارہ کشی اختیار کر لی ،اور اصلاحِ معاشرہ کے کاموں میں لگ گئی ، نتیجتاً اس ملک کے مسلمان ،جو ویسے ہی تقسیم ملک کے مارے ہوئے تھے ،بے قیادت ہوگئے ۔

اوردوسری وجہ یہ کہ وہ مسلم قیادت جس میں مخلص کم تھے ،اس نے سیاست کو اوڑھنا بچھونا بنا لیا اور ہر طرح سے مسلمانوں کا استحصال کیا اور استحصال کروایا ،نتیجہ آج ہمارے سامنے ہے ،اس ملک کا مسلمان دلتوں سے بھی بدتر حالت میں پہنچ چکا ہے۔ میں کبھی کبھی یہ سوچتا ہوں کہ اگر حضرت شیخ الاسلام ؒاور دیگر علمائے کرام عملی سیاست میں اترتے تو آج اس ملک کے مسلمانوں کے حالات کیاہوتے ؟ کیا ان کی سماجی ،معاشی اور تعلیمی حالت قدرے بہتر نہ ہوتی؟

افسوس تو یہ ہے کہ بعد کے دنوں میں جن اکابر علماء نے سیاست میں حصہ لیا ،انہیں یا تو کام نہیں کرنے دیا گیا یا پھر خود انہوں نے کام نہیں کیا ،اور مسلمان جیسے آج ہیں ویسے ہی رہے ،ان کی زندگی میں کوئی بہتری نہیں آئی ۔ لیکن اب اس روش کو ختم کرنے کی ضرورت ہے ۔ جب تک مسلمان اس ملک کے اقتدار میں ساجھے داری حاصل نہیں کرے گا وہ مارا اور کاٹا جاتا رہے گا ،اورکوئی کچھ نہیں کر سکے گا۔ اقتدار میں ساجھے داری اور اعلیٰ تعلیم یہ دو راستے ہیں آگے بڑھنے کے ۔ ایک راستہ سیاست دانوں پر اثر انداز ہونا بھی ہے ،اثر انداز ہو کر ان سے اپنی بات منوانا بھی ہے اور اس کے لیے یہ ضروری ہے کہ ان سے کچھ تعلقات بنائے جائیں ،رکھے جائیں ۔

دارالعلوم دیوبند کے مہتمم حضرت مفتی ابوالقاسم نے دو روز قبل یہ کہتے ہوئے ایم آئی ایم کے صدر ،ایم پی اسدالدین اویسی پر دارالعلوم کے دروازے بند کر دیے کہ ’’ الیکشن کے دور میں ادارے میں سیاسی رہنماؤں کی آمد کی اجازت نہیں ہے ۔‘‘ کہا تو یہ بھی جاتا ہے کہ مفتی صاحب نے یہ بھی کہا کہ میں اویسی سے ملنا تک نہیں چاہتا ۔ چونکہ مجھے اس کی تحقیق نہیں ہے اس لیے میں اس پر کوئی بات نہیں کروں گا سوائے یہ کہنے کہ اگر مفتی صاحب نے ایسا کہا ہے تو انہیں نہیں کہنا چاہیے تھا کہ دارلعلوم کے کسی مہتمم کو زیبا نہیں دیتا۔ اور اگر نہیں کہا تو جو یہ بات ان سے منسوب کر رہے ہیں وہ جھوٹ پھیلانے کے مجرم ہیں ،جھوٹ کی سزا تو ملے گی ہی۔

ایک بات مہتمم صاحب نے یہ کہی کہ دارالعلوم کی یہی روایت ہے ۔ان کی یہ بات قابلِ قبول نہیں ہے کیونکہ دارالعلوم میں ملائم سنگھ یادو سے لے کر راہل گاندھی تک نہ جانے کتنے سیاسی لیڈر آ چکے ہیں ۔ہاں مفتی صاحب نے ضرور اپنے دور میں الیکشن کے ایام میں سیاسی رہنماؤں پر دارالعلوم کے دروازے بند کرنے کی ہدایت دی ہے ،لیکن ا س ہدایت کے باوجود الیکشن کے دنوں میں بھی سیاست داں دارالعلوم آتے رہے ہیں ۔اگر یہ پالیسی بنی بھی ہے تو الیکشن کے دنوں کے لیے ،اور ابھی الیکشن کی تاریخ کا اعلان نہیں ہوا ہے ،جس روزالیکشن کا اعلان ہوگا اس روز سے اس پالیسی کی پابندی درست مانی جائے گی ۔ یہ ایک افسوس ناک واقعہ ہے ،اس کے سبب مسلمانوں کے درمیان اختلاف بڑھے گا ،لوگ کہنے ہی لگے ہیں کہ اویسی ’ بریلوی‘ مسلک کے ہیں اس لیے مفتی صاحب نے ان سے ملنا گوارہ نہیں کیا ۔ ویسے مفتی صاحب اگر آر ایس ایس کے پرچارک و مسلم راشٹریہ منچ کے صدر اندریش کمار سے مل سکتے ہیں تو اویسی سے ملنے میں انہیں کوئی دقت نہیں ہونی چاہیے تھی ۔

(یہ مضمون نگار کے ذاتی خیالات ہیں)

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

Hormuz Strait Iran Speech
مضامین

ایران میں قیادت کی تبدیلی اور مجتبیٰ خامنہ ای: ایک تجزیاتی مطالعہ

12 مارچ
Modi Israel Gaza Questions Debate
مضامین

پی ایم مودی کے دورہ اسرائیل میں غزہ کے مصائب کا ذکر تک نہ ہونے پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ کیا چاہتا ہے بھارت ؟

28 فروری
Sanjeev Srivastava Kachori Controversy Debate
مضامین

بی بی سی نیوز کے انڈیا ہیڈ رہے سنجیو سریواستو کے کچوری کی دکان کھولنے پر اتنا ہنگامہ کیوں ہے؟

24 فروری
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
Mohammed bin Salman Iran Role Claim

ایران پر حملہ میں محمد بن سلمان کا کا ا ہم رول؟ واشنگٹن پوسٹ کا دعویٰ

مارچ 2, 2026
Trump Warning Iran Military Claim

لڑائی میں مزید امریکی فوجی مارے جاسکتے ہیں ٹرمپ کی وارننگ، ایران کی ملٹری کمانڈ ختم کرنے کا دعویٰ

مارچ 2, 2026
Jamiat Iran Solidarity Statement News

اسرائیلی بربریت سے عالمی امن تہہ و بالا، جمعیتہ کا دکھ میں ایرانی عوام کے ساتھ اظہار یکجتی

مارچ 2, 2026
US Bases Missile Attacks Middle East

مڈل ایسٹ میں 27 امریکی فوجی اڈوں پر میزائل حملے ،کرا چی میں امریکی سفارتخانہ میں توڑ پھوڑ ،دس مظاہرین مادے گئے، تہران میں دھماکے

مارچ 1, 2026
Hormuz Strait Iran Speech

ابنائے ہرمز بند رہے گی،امریکی اڈوں پر ِحملے جاری رہیں گے۔مجتبی خامنہ ای کا پہلا خطاب،شہدا کے خون کا بدلہ لینے کا عہد

Hormuz Strait Iran Speech

ایران میں قیادت کی تبدیلی اور مجتبیٰ خامنہ ای: ایک تجزیاتی مطالعہ

4pm YouTube Channel Ban

یوٹیوب چینل 4 PM بند کرنے کا حکم ، قومی سلامتی کا حوالہ

Gas Cylinder Black Market News

ملک بھر میں گیس ایجنسیوں پر لمبی قطاریں، سلینڈر کی کالابازاری، پانچ ہزار تک مل رہا ہے، افراتفری کا ماحول

Hormuz Strait Iran Speech

ابنائے ہرمز بند رہے گی،امریکی اڈوں پر ِحملے جاری رہیں گے۔مجتبی خامنہ ای کا پہلا خطاب،شہدا کے خون کا بدلہ لینے کا عہد

مارچ 12, 2026
Hormuz Strait Iran Speech

ایران میں قیادت کی تبدیلی اور مجتبیٰ خامنہ ای: ایک تجزیاتی مطالعہ

مارچ 12, 2026
4pm YouTube Channel Ban

یوٹیوب چینل 4 PM بند کرنے کا حکم ، قومی سلامتی کا حوالہ

مارچ 12, 2026
Gas Cylinder Black Market News

ملک بھر میں گیس ایجنسیوں پر لمبی قطاریں، سلینڈر کی کالابازاری، پانچ ہزار تک مل رہا ہے، افراتفری کا ماحول

مارچ 12, 2026

حالیہ خبریں

Hormuz Strait Iran Speech

ابنائے ہرمز بند رہے گی،امریکی اڈوں پر ِحملے جاری رہیں گے۔مجتبی خامنہ ای کا پہلا خطاب،شہدا کے خون کا بدلہ لینے کا عہد

مارچ 12, 2026
Hormuz Strait Iran Speech

ایران میں قیادت کی تبدیلی اور مجتبیٰ خامنہ ای: ایک تجزیاتی مطالعہ

مارچ 12, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN