ممبئی:
بامبے ہائی کورٹ نے پیر کو غازی آباد پولیس کے ذریعہ دائر ایک مقدمے میں صحافی رعنا ایوب کی پیشگی ضمانت منظور کرلی عدالت نے چار ہفتوں کے لئے پیشگی ضمانت منظور کی ہے پولیس نے صحافی رعنا ایوب کے خلاف دعوی کیا تھا کہ اس نے فرقہ وارانہ بدامنی پیدا کرنے کے لئے ایک ٹویٹ پوسٹ کیا تھا صحافی رانا کے خلاف ایف آئی آر رجسٹر کے مطابق اس نے حال ہی میں ایک بزرگ مسلمان کی پٹائی سے متعلق ایک ویڈیو ٹویٹ کی تھی۔
جسٹس پی ڈی نائک نے انہیں ضمانت دیتے ہوئے چار ہفتوں کا وقت دیا ہے تاکہ وہ مناسب عدالت سے رجوع کرسکیں۔