ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ ہندوستان میں مسلمانوں پر ظلم ہو رہا ہے۔ انہوں نے یہ بات پیر کو پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے یوم ولادت کے موقع پر کہی اور دنیا بھر کے مسلمانوں کے درمیان اتحاد کی ضرورت کا اظہار کیا۔
دینک ہندوستان کی خبر کے مطابق سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے ٹویٹر پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ ‘اگر ہم میانمار، غزہ، ہندوستان یا کسی اور جگہ پر کسی مسلمان کو درپیش مصائب سے بے خبر ہیں تو ہمیں خود کو مسلمان نہیں سمجھنا چاہیے’، اس حوالے سے کوئی تفصیلات نہیں دی گئیں۔ اخبار کے مطابق بھارتی حکام کی جانب سے فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔
آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا، ‘اسلام کے دشمنوں نے ہمیشہ اسلامی امت (کمیونٹی یا قوم) کے طور پر ہماری مشترکہ شناخت کو مسخ کرنے کی کوشش کی ہے۔’ ایکس پر ایک الگ پوسٹ میں انہوں نے ایک بار پھر غزہ اور فلسطین کے مظلوم عوام کا مسئلہ اٹھایا۔ تاہم اس میں ہندوستان کا ذکر نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ امت اسلامیہ کی عزت کو برقرار رکھنے کا مقصد اتحاد سے ہی حاصل کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا، ‘آج ہمارا فرض ہے کہ ہم غزہ اور فلسطین کے مظلوم عوام کی حمایت کریں۔ جو اس سے روگردانی کرے گا اللہ اس سے ضرور باز پرس کرے گا۔