خواتین پہلوانوں کے جنسی استحصال کے ملزم برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف احتجاج کرنے والے پہلوانوں کو سینکت کسان مورچہ کی حمایت حاصل ہے۔ منگل (30 مئی) کو پہلوانوں سے ملاقات کے بعد سینکت کسان مورچہ نے بڑا اعلان کیا ہے۔ یکم جون کو مورچہ برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کرے گا۔ اس دوران ضلعی اور تحصیل مراکز پر پتلے جلائے جائیں گے۔ ادھر منگل کی شام پہلوانوں نے اپنے میڈل گنگا میں بہانے کا اعلان کیا ہے۔ بھارتیہ کسان یونین کے ترجمان راکیش ٹکیت نے پہلوانوں سے ایسا نہ کرنے کی اپیل کی ہے۔
راکیش ٹکیت نے ٹویٹ کیا اور لکھا، "یہ تمغہ ملک اور ترنگا کا فخر ہے۔ ہم تمام پہلوانوں سے درخواست کرتے ہیں کہ ایسا قدم نہ اٹھائیں، آپ نے اپنے کھیل سے ملک کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔ ہم صدر اور وزیر اعظم سے درخواست کرتے ہیں کہ اس بات کو ذہن میں رکھتے ہوئے، پہلوانوں سے جلد بات کریں۔”
بجرنگ پونیا نے کہا تھا کہ ہم اپنے میڈل گنگا میں بہادیں گے اور انڈیا گیٹ پر دھرنے پر بیٹھ جائیں گے