ممبئی :
اداکارہ سوارا بھاسکر اکثر نریندر مودی حکومت اور آر ایس ایس پر حملہ کرتی نظر آتی ہیں۔انہوں نے اپنے آفیشیل ٹوئٹر ہینڈل سے ٹویٹ کرتے ہوئے سنگھ پر نشانہ سادھتے ہوئے لکھا کہ آج تک میں جتنوں سے ملی ہوں ان میں سب سے گھٹیا سنگھی ہے ۔ انہوں نے اپنی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے لکھا کہ کسی بڑے فلم اسٹار کاطلاق ہو یا کسی فلم اسٹار کے بچے کی پیدائش یا ان کے نام رکھنے کی بات ہو،یا کسی ضعیف العمر انسانی حقوق کے کارکن کا حراست میں قتل ہو ۔ سنگھی یہ دکھانے میں کبھی پیچھے نہیں رہتے ہیں کہ ان کا دل کتنا خالی ہے۔
ان کے اس ٹویٹ پر کچھ لوگ اتفاق کرتے ہوئے تبصرہ کررہے ہیں ، وہیں کچھ یوزرس انہیں کھری کھوٹی سنا رہے ہیں۔ ایک یوزر نے ان کی بات کی حمایت کرتے ہوئے لکھا ہے سنگھی صرف دل سے ہی نہیں بلکہ دماغ سے بھی خالی ہے۔ عبید قاضی ٹوئٹر اکاؤنٹ سے کمنٹ کیا گیا ہے کہ جب میں سنگھی جملہ پڑھتا ہوں تو میرے دماغ میں اس سے پہلے نفرت لفظ آجاتا ہے ، یہ اس کی شناخت ہے ۔