اردو
हिन्दी
مارچ 12, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

اعلیٰ مقاصد کے حصول کے لئے یتیم طلباء خود اعتمادی اور توکل علی اللہ پیدا کریں : امیر جماعت اسلامی ہند

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
اعلیٰ مقاصد کے حصول کے لئے یتیم طلباء خود اعتمادی اور توکل علی اللہ پیدا کریں : امیر جماعت اسلامی ہند
35
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی: (پر یس ریلیز)

طلباء اپنے اندر خود اعتمادی پیدا کریں ، بڑے اہداف کا تعین کریں ، مستقل کام کریں ،اللہ رب العزت سے تعلقات کو مضبوط اور مستحکم کریں ۔ دنیا میں پیدا ہونے والے ہر بچے کو کسی نہ کسی خوبی سے نوازا جاتا ہے ۔ زندگی میں کامیاب ہونے کے لئے ایک لازمی شرط خود اعتمادی ہے ۔ کوئی کتنا ہی اہل کیوں نہ ہو، خود اعتمادی کے بغیر کوئی کامیاب نہیں ہوسکتا۔‘‘


ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی ہند کے امیر سید سعادت اللہ حسینی نے جماعت اسلامی ہند کے کیمپس میں ہیومن ویلفیئر فاءونڈیشن نامی این جی او کے زیر انتظام ’ آرفن کیئر پروجیکٹ ‘ کی تقریب میں 130 یتیم طلباء اور ان کے ماءوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ کامیابی کے لئے یہ بھی ضروری ہے کہ اعلیٰ اہدف کے تعین کے ساتھ اونچے خواب دیکھنا چاہئے ۔ دنیا ہر میدان میں مواقع سے بھری پڑی ہے اور اگر کوئی اعلیٰ ہدف کا انتخاب کرے تو کوئی وجہ نہیں کہ کامیابی اور زندگی میں اعلیٰ مقصد حاصل نہ ہو ۔ انہوں نے مزید کہا کہ کامیابی کے لئے ایک اور لازمی ضرورت مسلسل محنت کرنا ہے ۔ طلباء ہرروز نئی چیزیں سیکھیں جو ان کی کامیابی کی ضمانت ہے ۔

امیر جماعت نے کہا کہ زندگی میں بلندیاں پانے کے لئے یہ بھی ضروری ہے کہ پانچ وقت کی باقاعدگی سے نماز، قرآن پاک ، سیرت مبارکہ، اسلامی لٹریچر بشمول دنیا کے کامیاب لوگوں کی سوانح حیات کا مطالعہ کرنے کی پابندی کی جائے ۔ یہ عمل انسان کو اللہ کا فرمانبردار اور معاشرے کا ایک مفید رکن بنانے میں معاون ہوتا ہے ۔ اس کی تشریح کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوئی انجینئر اگر ایماندار نہیں ہے تو اس کا ڈیزائن کردہ پُل گر سکتا ہے۔ ایک بدعنوان ڈاکٹرمریض کی جان بچانے کے بجائے اس کی جان لے سکتا ہے ۔ ایک بے ایمان سیاست داں پورے ملک کو نقصان پہنچا سکتا ہے لیکن جو ایماندار ہوتے ہیں تو اللہ کا قرب انہیں زندگی میں مزید بلندیوں تک پہنچنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے ۔

پروگرام کو خطاب کرتے ہوئے ہیومن ویلفیئر فاءونڈیشن کے سکریٹری جنرل معظم نائک نے 12 سالوں سے جاری’ آرفن کیئر پروجیکٹ ‘کے اغراض و مقاصد کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہاکہ ان کی تنظیم کے پاس آکسفورڈ یونیورسٹی یاکسی دوسری اچھی غیر ملکی یونیورسٹی میں بھی غریب طلباء کی تعلیم کے لئے مالی اعانت کا انتظام ہے ۔ ’آرفن کیریئر پروجیکٹ ‘کے صدر ظہور احمد نے بتایا کہ ہیومن ویلفیئر فاءونڈیشن کی جانب سے فی الحال 19 ریاستوں میں کل 4424 یتیم طلباء کو وظاءف کی پیشکش کی جارہی ہے ۔

اس کے علاوہ یتیم خانے بنانے اور یتیموں کی ماءوں کو باختیار بنانے کے پروگرام بھی چلائے جاتے ہیں جس میں ہنر مندی، مالی امداد، سماجی و قانونی آگاہی اور مشاورتی پروگرام شامل ہیں ۔ فاءونڈیشن نے سات ریاستوں میں دس یتیم خانے قائم کئے ہیں ۔ اس کے علاوہ تین یتیم خانے اس وقت زیر تعمیر ہیں ۔ پروگرام میں ’ دی ویمن ایجوکیشن اینڈ امپاورمنٹ ٹرسٹ ‘ کی جنرل سکریٹری شائستہ رفعت نے بھی خطاب کیا ۔ کچھ طلباء جنہوں نے اپنے امتحانات میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا انہیں امیر جماعت کے علاوہ نائب امیر محمد جعفر، سکریٹری جنرل ٹی عارف علی اور ہیومن ویلفیئر فاءونڈیش کے معظم ناءک نے تحاءف سے نوازا ۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

Iran Drone Attack Claim News
خبریں

ایران کیلیفورنیا پر کسی بھی لمحہ ڈرون حملہ کر سکتا ہے۔ اعلیٰ امریکی ڈرون ایکسپرٹ کا دعوی

12 مارچ
Uttam Nagar Jamiat Delegation News
خبریں

مفتی عبد الرازق کی قیادت میں اتم نگر کے مسئلہ پر جمعیۃ کے وفد کی ڈی سی پی سے ملاقات

12 مارچ
Iran War Secret Briefing
خبریں

ایران جنگ پر امریکی کانگریس کی ‘خفیہ بریفنگ نے دنیا کی نیند اڑادی٫ جانیں ایسا کیا ہے رپورٹ میں؟

11 مارچ
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
Mohammed bin Salman Iran Role Claim

ایران پر حملہ میں محمد بن سلمان کا کا ا ہم رول؟ واشنگٹن پوسٹ کا دعویٰ

مارچ 2, 2026
Trump Warning Iran Military Claim

لڑائی میں مزید امریکی فوجی مارے جاسکتے ہیں ٹرمپ کی وارننگ، ایران کی ملٹری کمانڈ ختم کرنے کا دعویٰ

مارچ 2, 2026
Jamiat Iran Solidarity Statement News

اسرائیلی بربریت سے عالمی امن تہہ و بالا، جمعیتہ کا دکھ میں ایرانی عوام کے ساتھ اظہار یکجتی

مارچ 2, 2026
US Bases Missile Attacks Middle East

مڈل ایسٹ میں 27 امریکی فوجی اڈوں پر میزائل حملے ،کرا چی میں امریکی سفارتخانہ میں توڑ پھوڑ ،دس مظاہرین مادے گئے، تہران میں دھماکے

مارچ 1, 2026
Iran Drone Attack Claim News

ایران کیلیفورنیا پر کسی بھی لمحہ ڈرون حملہ کر سکتا ہے۔ اعلیٰ امریکی ڈرون ایکسپرٹ کا دعوی

Uttam Nagar Jamiat Delegation News

مفتی عبد الرازق کی قیادت میں اتم نگر کے مسئلہ پر جمعیۃ کے وفد کی ڈی سی پی سے ملاقات

Iran War Secret Briefing

ایران جنگ پر امریکی کانگریس کی ‘خفیہ بریفنگ نے دنیا کی نیند اڑادی٫ جانیں ایسا کیا ہے رپورٹ میں؟

Iran Israel Strikes Damage

اسرائیل کو کھنڈر بنارہا ہے ایران،بن گورین ایئرپورٹ ،فوج کا کمیونکیشن سسٹم تباہ، بینک، مالیاتی ادارے نشانے پر

Iran Drone Attack Claim News

ایران کیلیفورنیا پر کسی بھی لمحہ ڈرون حملہ کر سکتا ہے۔ اعلیٰ امریکی ڈرون ایکسپرٹ کا دعوی

مارچ 12, 2026
Uttam Nagar Jamiat Delegation News

مفتی عبد الرازق کی قیادت میں اتم نگر کے مسئلہ پر جمعیۃ کے وفد کی ڈی سی پی سے ملاقات

مارچ 12, 2026
Iran War Secret Briefing

ایران جنگ پر امریکی کانگریس کی ‘خفیہ بریفنگ نے دنیا کی نیند اڑادی٫ جانیں ایسا کیا ہے رپورٹ میں؟

مارچ 11, 2026
Iran Israel Strikes Damage

اسرائیل کو کھنڈر بنارہا ہے ایران،بن گورین ایئرپورٹ ،فوج کا کمیونکیشن سسٹم تباہ، بینک، مالیاتی ادارے نشانے پر

مارچ 11, 2026

حالیہ خبریں

Iran Drone Attack Claim News

ایران کیلیفورنیا پر کسی بھی لمحہ ڈرون حملہ کر سکتا ہے۔ اعلیٰ امریکی ڈرون ایکسپرٹ کا دعوی

مارچ 12, 2026
Uttam Nagar Jamiat Delegation News

مفتی عبد الرازق کی قیادت میں اتم نگر کے مسئلہ پر جمعیۃ کے وفد کی ڈی سی پی سے ملاقات

مارچ 12, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN