نئی دہلی :
اے آئی ایم آئی ایم کے ساتھ مل کر یوپی اسمبلی انتخاب لڑے جانے کی قیا س آرئیوں کو بی ایس پی ایس سپریمو مایاوتی نے خارج کردیاہے ،انہوں نے اسے سراسر غلط ، گمراہ کن اور بے بنیاد قرار دیا ہے۔ اب اے آئی ایم آئی ایم کے چیف اسد الدین اویسی نے یہ واضح کر دیا ہے کہ ان کی پارٹی اوم پرکاش راجبھر کی پارٹی سہیل دیو بھارتیہ سماج پارٹی کے علاوہ کسی اور پارٹی سے بات چیت نہیں کررہی ہے۔ اویسی نے کہا کہ اے آئی ایم آئی ایم ’بھاگیداری سنکلپ مورچہ ‘تشکیل دے کر یوپی اسمبلی انتخابات اوم پرکاش راجبھر کے ساتھ لڑیں گی۔
اس کے ساتھ ہی اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اویسی نے ایک بار پھر اس بات کا اعادہ کیا کہ ان کی پارٹی ریاست کی کل 100 سیٹوں پر ہی انتخابی میدان میں اترے گی۔ امیدوار کے انتخاب کا عمل شروع ہوچکا ہے۔