ممبئی :
مہاراشٹر میں کورونا کی رفتار بے لگام ہوچکی ہے اور روزانہ موت کے نئے ریکارڈ بن رہے ہیں۔ صورتحال یہ ہے کہ لاشوں کو لے جانے کے لئے اب ایمبولینس بھی نہیں ہے۔ ایک ہی ایمبولینس میں تقریباً دو درجن لاشیں بھرکر قبرستان یا شمشان پہنچائی جارہی ہیں، ایسی ہی ایک چونکا دینے والی تصویر مہاراشٹر کے بیڈ سے سامنے آئی ہے۔
گزشتہ دن بیڈ ضلع کے امباجوئی میں واقع سوامی رامانند ترتھ اسپتال میں کورونا سے فوت ہونے والے 22 مریضوں کی لاشوں کو ایک ہی ایمبولینس میں لاد کر قبرستان میں لے جایا گیا۔ اسپتال کی دلیل ہے کہ اس کے پاس ایمبولینس نہیں ہے۔ اس غیر انسانی تصویر کے سامنے آنے کے بعد لوگوںمیں کافی غصہ ہے۔