نئی دہلی : (ایجنسی)
بھارت میں اسرائیل کے نومنتخب کردہ سفیر نور گیلن نے جمعرات کو اسپائی ویئر پیگاسس تنازع پر کہا کہ این ایس او جیسی کمپنیاں اپنی مصنوعات غیر سرکاری تنظیموں، اداروں یا افراد کونہیں بیچ سکتی ۔بتادیں کہ سپریم کورٹ نے پیگاسس جاسوسی معاملے میں جانچ کا حکم دیا ہے ۔ کورٹ نے کہاکہ سرکار ہر بار قومی سلامتی کی استدیا کرکے بچ نہیں سکتی۔ جب گیلن سے ایک پریس کانفرنس میں پوچھا گیا کہ کیا حکومت ہند نے اس معاملے پر اسرائیل سے رابطہ کیا ہے؟ اس سوالات کے جواب میں گلین نے یہ تبصرے کئے ۔
بھارت میں پیگاسس کے حوالے سے جو کچھ ہو رہا ہے وہ ملک کا اندرونی معاملہ ہے میں اس پر تفصیل سے بات نہیں کروں گا۔این ایس او یا ایسی کمپنیوں کی ہر برآمد کے لیے اسرائیلی حکومت کے برآمدات کے لیے لائسنس کی ضرورت ہوتی ہے ۔ ہم یہ برآمدات لائسنس صرف حکومتوں کو برآمد کرنے کے لیے دیتے ہیں ۔ گیلن نے کہا کہ یہاں ضرورت صرف یہ ہے کہ وہ اسے غیر سرکاری عناصر کو فروخت نہیں کر سکتے۔ بھارت میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ اس کا اندرونی معاملہ ہے۔








