نئی دہلی :
کانگریس نے مرکز ی وزیر صحت ہرش وردھن کے ایک بیان کو لے کر ان پر نشانہ سادھا ہے اور انہیں وزیر کے عہدے سے برخواست کرنے کی مانگ کی ۔ پارٹی کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم نے یہ بھی کہاکہ بھارت کے تمام لوگوں کو بے قوف سمجھ رہی سرکار کے خلاف عوام کو بغاوت کردینا چاہئے۔ انہوں نے ٹویٹ کیا۔ میں مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن کے بیان سے حیرت زدہ ہوں‘ میںاترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے اس بیان سے بھی حیران ہوںکہ پردیش میں ٹیکے کی کوئی کمی نہیں ہے۔ چدمبر نے کہاکہ عوام کو اس سرکار کے خلاف بغاوت کرنا چاہئے جو یہ مان کر چل رہی ہے کہ بھارت کے تمام لوگ بے قوف ہیں۔
سابق مرکزی وزیر نے حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کیا سارے ٹی وی چینلز جھوٹی خبر چلا رہے ہیں؟ کیا تمام اخبارات کی خبریں غلط ہیں؟ کیا سارے ڈاکٹر جھوٹ بول رہے ہیں؟ اہل خانہ کے ممبر کیا غلط بیانات دے رہے ہیں؟ کیا تمام تصاویر جھوٹی ہیں؟ اسی دوران ، کانگریس کی ترجمان سپریا سرینیٹ نے بھی حکومت پر حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسپتالوں میں علاج نہیں ہو رہا ہے۔ آکسیجن کی کمی برقرار ہے۔ لوگ خوفزدہ ہیں۔ قبرستانوں اورشمشان گھاٹوں میں جگہ نہیں ہے۔ اس صورتحال کے باوجود وزیر صحت کا کہنا ہے کہ اس سال صورتحال پچھلے سال سے بہتر ہے۔