نئی دہلی:
ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے انگلینڈ دورے پر جانے والے کھلاڑیوں کو سخت ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی کھلاڑی کورونا سے متاثر ہوتا ہے تو اس کو ٹیم سے باہر کردیا جائے گا، ٹیم کے فیزیو یوگیش پرمار نے کھلاڑیوں کو سخت ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ممبئی میں کورانٹین ہونے سے پہلے سبھی کھلاڑی احتیاط برتیں اور اپنے آپ کو الگ تھلگ رکھیں۔ ٹیم انڈیا 19 مئی سے ممبئی کے بایو ببل میں داخل ہوسکتی ہے ۔ اس کے بعد انگلینڈ پہنچ کر ٹیم کو دس روز کوارنٹین میں رہنا ہوگا۔