سنبھل کے ایم پی ضیاالرحمن برق کے والد مملوک الرحمن برق نے کہا ہے کہ سنبھل پولیس ظلم کر رہی ہے۔ لوگوں کے گھروں پر چھاپے مارنے والی پولیس خواتین کے ساتھ بدتمیزی بھی کر رہی ہے۔ جب تک پولیس چھاپے مارنا بند نہیں کرے گی شہر کا ماحول معمول پر نہیں آئے گا۔انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پانچ افراد کی موت ہوئی ہے۔ اب پولیس چھاپے مار کر لوگوں کو ڈرانا چاہتی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ان کے بیٹے رکن پارلیمنٹ ضیاء الرحمان برق کے نام پر کوئی گھر نہیں ہے۔ اس کے بعد بھی ایس ڈی ایم نے ان کے بیٹے کو نوٹس جاری کیا۔انہوں نے کہا کہ نقشہ پاس نہ ہونے پر جاری نوٹس کے لیے وقت مانگا گیا ہے۔ وہ گھر ان کے بیٹے کے نام نہیں ہے۔ دوسری جانب بلدیہ کے ای او منی بھوشن تیواری نے بتایا کہ دیپا پسرائے میں واقع مکان کا ہاؤس ٹیکس ڈاکٹر شفیق الرحمان برق اور ضیاء الرحمان برو کے نام پر بلدیہ میں جمع کرایا گیا ہے۔