اردو
हिन्दी
مارچ 5, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

ملت کے نام پر سیاست کرنے والے لاپتہ ہیں

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ فکر ونظر
A A
0
گرو گولورکر نئی ریاستوں کی تشکیل کے خلاف تھے :مولانا عبد الحمید نعمانی
204
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

مولانا عبد الحمید نعمانی

چراغ پاسوان نے جس طرح بہار اسمبلی انتخابات کے موقع پر مودی کا ہنومان بن کر کام کرنے کا اعلان کیا تھا، اس کا نتیجہ اس کے سوا کچھ اور نہیں نکل سکتا تھا، بھارت میں ہنومان، معبود ہوتے ہوئے بھی ہمیشہ خادم اور سیوک کے رول میں رہا ہے، لنکا میں اس کی دم میں آگ بھی لگائی گئی تھی، یوگی نے ہنومان کو یوں ہی دلت قرار نہیں دیا تھا، ویسے رامائن کے حساب سے تو ہنومان آدی واسی ہونا چاہیے تھا، برہمن وادیوں نے جس طرح دم لگا کر ہنومان اور اس کے کردار کو پیش کیا ہے اس پر سنجیدہ غور و فکر کی ضرورت ہے۔
خود کو ہنومان قرار دیتے ہوئے نمبر ایک پر رہنے کی توقع نہیں رکھنا چاہیے، جگجیون رام اور رام ولاس پاسوان نے نظریاتی کے بجائے ہمیشہ ذاتی مفاد کی سیاست کی، جگجیون رام کو ڈاکٹر امبیڈکر کے مقابلے میں کھڑا کیا گیا تھا، ہمارے زیادہ تر مسلم لیڈروں کو زیادہ پتا نہیں ہے، وہ دلت مسلم کے نام پر سیاست کرکے آگے بڑھنا چاہتے ہیں، کچھ لوگ میشرام کو ڈھو کر سمجھتے ہیں کہ ہم بڑا کارنامہ انجام دے رہے ہیں، وہ ناسمجھی میں نہرو گاندھی پر تیر چلا کر سمجھتے ہیں کہ نشانہ صحیح لگ رہا ہے، حالانکہ اصل بات یہ ہے کہ کچھ جادوگروں نے جادوئی عمل سے بہت سے لوگوں کو جانور بنا کر سیاست کے ہرے بھرے میدان میں چرنے کے لیے چھوڑ دیا ہے تاکہ اناج، سبزی، دال، گوشت کا بچاؤ ہو سکے۔

کانگریس کو ایک شاعر نما سیاسی یا سیاسی نما شاعر کی ضرورت تھی، سب کانگریسی مسلم لیڈر غائب تھے، جب جادوئی عمل کا اثر ختم ہوا تو منظر نامہ بدلا بدلا نظر آیا، دھند میں آنکھیں مل کر کچھ دیکھا جاتا کہ پردہ گر کر اٹھ چکا تھا، چراغ پاسوان کو بھی سمجھ لینا چاہیے کہ ہنومان کی جگہ جنگل میں ہے نہ کہ باوسائل آبادی میں، آبادی میں تو کنارے یا گاؤں سے باہر محافظ دیوتا کو ہی جگہ مل سکتی ہے، مطالبہ اور خواہش بھی تو اسی کی گئی تھی۔

یوپی وغیرہ کے انتخابات میں چند مہینے رہ گئے ہیں، ادھر کام شروع ہو گیا ہے، لیکن ادھر کوئی خاص نہیں ہو رہا ہے، جب ووٹنگ میں کچھ دن رہ جائیں گے تو کمین گاہوں میں چھپے سارے مجاہدین میدان میں نکل آئیں گے، ملت کے نام پر سیاست کرنے والے بھی،انتخابات اور ان کے نتائج کا اعلان ہونے کے بعد پھر ضابطہ پسند فوج کی طرح، بیرکوں میں واپس چلے جائیں گے، سیاست بھی کل وقتی کام ہے نہ ذائقہ بدلنے کے لیے جز وقتی کام، ہمارے یہاں ڈاکٹری کرتے ، مریض کو دوا، انجکشن دیتے دیتے اچانک سیاسی بن جاتے ہیں، ہوٹل، دکان، چلاتے چلاتے، ملک چلانے نکل پڑتے ہیں، جب ’چراغ‘ کا چراغ جانوروں کے دیوتا، پشوپتی کی ہوا کی زد میں آ سکتا ہے، جو کیلاش کی بلندی سے کبھی کبھار اترتا ہے تو تباہی کے اس دیوتا پر کس قدر نظر رکھنے کی ضرورت ہے جو ہر وقت ادھر سے ادھر اور ادھر سے ادھر کرنے پر اتارو ہو، صرف کبھی کبھار ہی پربت سے نہ اترتا ہو، یہاں تو ہوا کسی کی بھی نہیں ہے، جب کہ چراغ، سب کے بجھنے کا دھڑکا لگا ہوا ہے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

Modi Israel Gaza Questions Debate
مضامین

پی ایم مودی کے دورہ اسرائیل میں غزہ کے مصائب کا ذکر تک نہ ہونے پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ کیا چاہتا ہے بھارت ؟

28 فروری
Sanjeev Srivastava Kachori Controversy Debate
مضامین

بی بی سی نیوز کے انڈیا ہیڈ رہے سنجیو سریواستو کے کچوری کی دکان کھولنے پر اتنا ہنگامہ کیوں ہے؟

24 فروری
Bhagwat Commentary Critical Analysis
مضامین

ملاحظات: بھاگوت بھٹکاؤ کی راہ پر

23 فروری
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
Mohammed bin Salman Iran Role Claim

ایران پر حملہ میں محمد بن سلمان کا کا ا ہم رول؟ واشنگٹن پوسٹ کا دعویٰ

مارچ 2, 2026
Trump Warning Iran Military Claim

لڑائی میں مزید امریکی فوجی مارے جاسکتے ہیں ٹرمپ کی وارننگ، ایران کی ملٹری کمانڈ ختم کرنے کا دعویٰ

مارچ 2, 2026
Jamiat Iran Solidarity Statement News

اسرائیلی بربریت سے عالمی امن تہہ و بالا، جمعیتہ کا دکھ میں ایرانی عوام کے ساتھ اظہار یکجتی

مارچ 2, 2026
US Bases Missile Attacks Middle East

مڈل ایسٹ میں 27 امریکی فوجی اڈوں پر میزائل حملے ،کرا چی میں امریکی سفارتخانہ میں توڑ پھوڑ ،دس مظاہرین مادے گئے، تہران میں دھماکے

مارچ 1, 2026
Bihar Politics Nitish Crisis News

بہار: آخر کار BJP نے نیتیش کا کھونٹا اکھاڑ ہی دیا، بڑھاپا دہلی میں کٹے گا

Humayun Kabir Y Plus Security News

بنگال میں بابری مسجد بنوانے والے ہمایوں کبیر کو وائی پلس سیکورٹی کیوں دی گئی ؟

Iran US War Analysis News

"ایران جنگ ہار نہیں سکتا، امریکا جیت نہیں سکتا‘‘

Malaysia PM Conspiracy Statement

یہودی لا بی کی میری حکومت گرانے کی سازش : ملیشیا کے پی ایم کا انکشاف، کہا ایران، غزہ کی آواز اُٹھانا جرم ہے؟

Bihar Politics Nitish Crisis News

بہار: آخر کار BJP نے نیتیش کا کھونٹا اکھاڑ ہی دیا، بڑھاپا دہلی میں کٹے گا

مارچ 5, 2026
Humayun Kabir Y Plus Security News

بنگال میں بابری مسجد بنوانے والے ہمایوں کبیر کو وائی پلس سیکورٹی کیوں دی گئی ؟

مارچ 5, 2026
Iran US War Analysis News

"ایران جنگ ہار نہیں سکتا، امریکا جیت نہیں سکتا‘‘

مارچ 5, 2026
Malaysia PM Conspiracy Statement

یہودی لا بی کی میری حکومت گرانے کی سازش : ملیشیا کے پی ایم کا انکشاف، کہا ایران، غزہ کی آواز اُٹھانا جرم ہے؟

مارچ 4, 2026

حالیہ خبریں

Bihar Politics Nitish Crisis News

بہار: آخر کار BJP نے نیتیش کا کھونٹا اکھاڑ ہی دیا، بڑھاپا دہلی میں کٹے گا

مارچ 5, 2026
Humayun Kabir Y Plus Security News

بنگال میں بابری مسجد بنوانے والے ہمایوں کبیر کو وائی پلس سیکورٹی کیوں دی گئی ؟

مارچ 5, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN