ممبئی:
راج کندراکی پورن ویڈیو کیس میں مشکلات ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ راج کندرا کی ضمانت عرضی کو بامبے ہائی کورٹ نے خارج کردیا ہے۔ پورن فلمیں بنانے اور کچھ ایپ کے ذریعہ ان کی کارکردگی کے معاملے میں ممبئی کرائم برانچ کے ذریعہ گرفتار کئے گئے راج کندرا اور ان کے ساتھی ریان تھورپے نے ضمانت عرضی دائر کی تھی، جس کو عدالت نے مسترد کر دیا ہے۔ عدالت کے اس فیصلے کے بعد راج کندرا کو کچھ اور دن سلاخوں کے پیچھے رہنا ہوگا۔
نیوز ایجنسی اے این آئی کے مطابق، ممبئی کی ایسپلینیڈ کورٹ نے راج کندرا اور ریان تھورپے کی ضمانت عرضی خارج کر دی ہے۔
اس سے پہلے منگل کو ممبئی کی قلعہ کورٹ نے راج کندرا کو 14 دن کی عدالتی حراست میں بھیج دیا تھا۔ منگل کو سماعت کے دوران پولیس نے راج کندرا کی 7 دن کی حراست کا مطالبہ کیا۔ حالانکہ عدالت نے تیسری بار ریمانڈ دینے سے منع کردیا تھا۔ پولیس نے عدالت میں کہا کہ راج کندرا کے سٹی بینک اور کوٹک مہندرا بینک کے ڈیبٹ اکاونٹ فریز کر دیئے گئے ہیں۔