ممبئی:
کورونا بحران کے دوران بالی ووڈ اداکارہ پرینکا چوپڑا نے اپنے شوہر نک جونس کے ساتھ مل کر ہندستان کے لئے 22 کروڑ روپے جمع کیے ہیں۔
پرینکا چوپڑا اور نک جونس نے گیو انڈیا کے ساتھ مل کر 22 کروڑ روپے جمع کئے ہیں جس سے ملک کی کوویڈ 19 سے نمٹنے کے لئے مدد کرسکیں ۔
پرینکا نے سوشل میڈیا پر لکھا اتل ستیجا گیو انڈیا کے سی ای او کے ساتھ گفتگو میں کچھ سوالات کے جوابات دیئے اور ان شعبوں پر تبادلہ خیال کیا جہاں ہمارے فنڈ ریزر ٹو گیدر فار انڈیا سے جمع کی گئی رقم کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔
اہم بات یہ ہے کہ جمع کی گئی رقم ہندستان میں آکسیجن کنسیٹرٹر کی کمی کو دور کرنے اور ویکسین کی مدد کرنے کے لئے استعمال کی جانی ہے ۔
پرینکا نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے امریکی سرکاری عہدیداروں سے ہندستان کو ویکسین دینے کا مطالبہ کیا تھا۔