سرمائی اجلاس کے دوران پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں آج یعنی جمعرات کو بھی ہنگامہ جاری ہے۔ اس سے قبل پیر سے شروع ہونے والی لوک سبھا اور راجیہ سبھا کی کارروائی بھی ہنگامہ آرائی کی زد میں رہی۔ اپوزیشن گوتم اڈانی کے خلاف الزامات، یوپی کے سنبھل میں ہنگامہ، منی پور تشدد، بے روزگاری اور مہنگائی سمیت کئی مسائل پر بحث کا مطالبہ کرتے ہوئے ایوان میں ہنگامہ کھڑا کر رہی ہے۔پارلیمنٹ کی کارروائی شروع ہوتے ہی پرینکا گاندھی نے رکن پارلیمنٹ کے طور پر حلف لیا۔ پرینکا گاندھی نے اپنے ہاتھ میں آئین کی کاپی لے کر حلف لیا۔ اس کے بعد جیسے ہی سوالیہ وقفہ شروع ہوا تو اپوزیشن ارکان نے ہنگامہ شروع کردیا۔