ا**گر مساجد کے سروے کے اجازت دی جاتی ہے تو بدھسٹ سوسائٹی بھی اُن مندروں کے تحقیقات کا مطالبہ کریگی جن پر مندروں کا قبضہ ہے:راج رتن امبیڈکر قومی صدر انڈین بدھسٹ سوسائٹی.
اجمیر:۔ سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (SDPI) کے زیر اہتمام 11دسمبر 2024کو اجمیر درگاہ کی انجمن کمیٹی کے دفتر میں ایک پریس کانفرنس ہوئی۔ پریس کانفرنس میں ایس ڈی پی آئی قومی نائب صدرمحمد شفیع، سنودھان سرکشا آندولن کے سکریٹری اور انڈین بدھسٹ سوسائٹی کے قومی صدر راج رتن امبیڈکر نے ایس ڈی پی آئی قومی جنرل سکریٹری یاسمین فاروقی، ڈاکٹر سرور چشتی، سکریٹری اجمیر درگاہ شریف انجمن کمیٹی اورراجستھان ریاستی صدر اشفاق حسین موجود رہے۔ محمد شفیع نے 800 سال پرانی درگاہ اجمیر شریف کی تاریخی اہمیت کو واضح کرتے ہوئے کہا کہ یہ درگاہ ہمیشہ سے مذہبی اور ثقافتی اتحاد کی علامت رہی ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ مغلیہ سلطنت کے دوران کے اس مقدس مقام کو مراٹھوں، راجپوتوں اور سندھیوں جیسے غیر مسلم حکمرانوں کی بھی مکمل حمایت حاصل تھی یہاں تک کہ انگریز حکمران بھی اس درگاہ کا احترام کرتے تھے۔
محمد شفیع نے کہا کہ ”درگاہ اجمیر شریف کے تقدس پر کبھی کسی نے سوال نہیں اٹھایا، چاہے وہ اقتدار میں کوئی بھی کیوں نہ ہو۔ لیکن وزیر اعظم مودی کے دور میں اس کی مذہبی اور تاریخی اہمیت پر سوال اٹھائے جا رہے ہیں۔ بدقسمتی کی بات ہے کہ آج ایسے تخریبی عناصر کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے ۔ یہ ہندوستان کے سیکولر ڈھانچے کو کمزور کرنے کی سازش ہے”۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ ان کی پارٹی ایسی مذموم کوششوں کی پوری طاقت سے مخالفت کرے گی۔محمدشفیع نے سپریم کورٹ سے اپیل کی کہ وہ نچلی عدالتوں کے فیصلوں کو کالعدم کرے جنہوں نے مذہبی مقامات کی حیثیت پر سوال اٹھانے والے سروے یا درخواستوں کو قبول کیا ہے۔ انہوں نے وشو ہندو پریشد کے ایک پروگرام میں الہ آباد ہائی کورٹ کے جج شیکھر یادو کے مسلم کمیونٹی کے خلاف تبصروں پر بھی شدید ناراضگی کا اظہار کیا۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سنودھان سرکشا آندولن کے سکریٹری اور انڈین بدھسٹ سوسائٹی کے قومی صدر راج رتن امبیڈکر نے عبادت گاہ ایکٹ کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ آج اس کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں اس بات کی جانچ کرنے کی اجازت دی جا رہی ہے کہ آیا اس مسجد کے نیچے مندر ہے، ؟انہوں نے وارننگ دی کہ اگر یہ سلسلہ بند نہیں ہوا تو بدھسٹ سوسائٹی آف انڈیا بھی اس میں پیچھے نہیں رہے گی اور ایسی صورت حال میں بدھسٹ سوسائٹی آف انڈیا ان بدھ وہاروں کی تحقیقات کا مطالبہ کرے گی جن پر مندروں نے قبضہ کر لیا ہے۔میں نے اس طرح کی دو عرضیاں پہلے ہی تیار کر رکھی ہیں، میری پہلی عرضی تروپتی بالاجی مندر پر ہے اور دوسری سومناتھ مندر پر ہے ایس ڈی پی آئی کی قومی جنرل سکریٹری یاسمین فاروقی نے اجمیر درگاہ کے تعلق سے دائر پٹیشن کو آئین کے سیکولر ڈھانچہ کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ۔ایس ڈی پی آئی نے خواجہ معین الدین چشتی کے سالانہ عرس کے موقع پر وزیر اعظم کی طرف سے بھیجی جانے والی چادر کو ایک اہم علامتی موقع قرار دیا۔ پارٹی نے کہا کہ چادر کے ساتھ بھیجے گئے پیغام میں صوفی بزرگ کی اقدار – اتحاد، انصاف اور امن کی عکاسی ہونی چاہیے۔سیکولرازم کے تحفظ کی اپیل:ایس ڈی پی آئی عوام سے اپیل کی کہ وہ مذہبی مقامات کے تقدس کو مجروح کرنے کی کوششوں کے خلاف چوکس رہیں۔اخیر میں راجستھان یونٹ کے ریاستی صدر اشفاق احمد نے پریس کانفرنس میں آنے والے تمام میڈیا اہلکار کا شکریہ ادا کیا۔(سورس:پریس ریلیز)