لکھنؤ :
یوپی انتخابات میں بی جے پی اور یوگی کا مقابلہ کرنے کے لئے ایک اتحاد تشکیل دیا جارہا ہے۔ اوم پرکاش راجبھیر اور اویسی سمیت دس جماعتوں نے اس مورچہ کو کھڑا تو کیا ہے ، لیکن بھاگیداری سنکلپ مورچہ میں اقتدار کا سنکلپ سب سے زیادہ ہے۔
اتحاد کاایجنڈہ اور فارمولہ جیت اور جوڑ توڑ کو ہوا دینے والا ہے ۔ راجبھر کے مطابق پانچ سال میں پانچ سی ایم بنیں گے جن میں مسلمان سے لے کر راج بھر ،چوہان،کشواہا اور پٹیل سماج کے لیڈر ہیں ۔ ہر سال چار ڈپٹی سی ایم کا فارمولہ رکھاگیا ہے ،یعنی پانچ سال میں بیس ڈپٹی سی ایم بنیں گے انتخاب دور ہے، نتائج کا علم نہیں کیا ہوں گے لیکن اقتدار- سی ایم کا فارمولہ تیار ہے ۔