نئی دہلی :
ملک کا سب سے بڑا کھیل ایوارڈ راجیو گاندھی کھیل رتن ایوارڈ کا نام تبدیل کر دیا گیا ہے۔ مودی حکومت نے راجیو گاندھی کی جگہ دھیان چند کھیل رتن ایوارڈ کردیا ہے۔ وزیر اعظم مودی نے خود یہ معلومات دی ہے۔
ملک کو فخرمحسوس کردینے والے لمحات کےدرمیان کئی شہریوں کی یہ درخواست بھی سامنے آئی ہے کہ کھیل رتن ایوارڈ کا نام میجر دھیان چند جی کو وقف کیا جائے ۔ لوگوں کے جذبات کے مدنظر اس کا نام اب میجر دھیان چند کھیل رتن کیا جا رہاہے ۔ جے ہند۔
پی ایم نے مزید کہا ،’میجر دھیان چند ہندوستان کےان ممتاز کھلاڑیوں میں سے ایک تھے جنہوں نے ہندوستان کی عزت اور وقار کو روشن کیا۔ یہ صحیح ہے کہ ہمارے ملک کا سب سے بڑا کھیل ایوارڈ انہی کے نام پر رکھا جائے گا۔
بتاتے دیں کہ دھیان چند ہاکی کے عظیم کھلاڑی رہے ہیں۔ ان کی سال گرہ 29 اگست کو اسپورٹس ڈے کے طور پر منائی جاتی ہے۔ انہوں نے 1936 کے برلن اولمپکس میں 13 گول کیے تھے ۔
راجیو گاندھی کھیل رتن ایوارڈ 1991-92 میں شروع کیا گیا تھا۔ یہ ایوارڈ سب سے پہلے شطرنج کے کھلاڑی وشوناتھن آنند اور بلیئرڈز کے کھلاڑی گیت سیٹھی کو دیا گیا تھا۔