اردو
हिन्दी
اپریل 6, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

رمضان اسیشل:کھجور سے افطار ہماری صحت کے لیے کیوں مفید ہے کیا کہتے ہیں ماہرین؟

2 مہینے پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ ایجوکیشن
A A
0
Ramadan Dates Iftar Health Benefits
0
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

اسلامی روایات کے مطابق روزہ کھولنے کے لیے کھجور کا استعمال پیغمبر اسلام نے تجویز کیا ہے جبکہ مسلمانوں کی مقدس کتاب قرآن میں بھی کئی مقامات پر کھجور کا ذکر ملتا ہے۔
لیکن کھجور میں ایسے کیا طبی فوائد موجود ہیں جو روزہ رکھنے والوں کے لیے اسے مثالی خوراک بناتے ہیں
منفرد ’غذائی فوائد‘
جب آپ نے طویل عرصے تک کچھ نہ کھایا ہو، جیسا کہ طلوع آفتاب سے لے کر غروب آفتاب تک، تو ایسی صورت میں کھجور کی غذائی ساخت انسانی معدے کے لیے اسے ایک بہترین خوراک بناتی ہے برطانیہ سے تعلق رکھنے والی ماہر غذائیت شہناز بشیر کہتی ہیں کہ ’جب آپ روزہ کھولتے ہیں تو آپ کا جسم فوراً گلوکوز بنانے کی کوشش کرتا ہے، کیونکہ اسے ایندھن کے طور پر اِسی کی ضرورت ہوتی ہے۔‘
کھجور میں شکر کی مقدار زیادہ ہوتی ہے، جو دوسری غذاؤں کے مقابلے میں خون میں شوگر کی سطح کو کہیں زیادہ تیزی سے بڑھاتی ہے۔ شہنازبشیر مزید کہتی ہیں کہ ’کھجوریں اس لحاظ سے منفرد ہیں کہ ان میں سادہ شکر بھی ہوتی ہے اور پیچیدہ کاربوہائیڈریٹس بھی۔‘کا مطلب یہ ہے کہ یہ پھل کثیر مقدار میں جسم کو توانائی فراہم کرتا رہتا ہے۔ یہ ایسے فرد کے لیے مثالی ہے جس نے طویل عرصے تک کچھ نہ کھایا ہو۔ کھجوریں وٹامن اے، کے اور بی 6 کے ساتھ ساتھ آئرن سے بھی بھرپور ہوتی ہیں اور مختصر وقت میں جسم کو تمام ضروری غذائی اجزا فراہم کرنے میں مدد دیتی ہیں۔
جسم میں پانی کی کمی نہ ہونے دینا
اگرچہ کھجور ایک خشک پھل ہے مگر اس کے باوجود یہ آپ کے جسم میں پانی کی کمی نہیں ہونے دیتی۔
اس میں قدرتی طور پر الیکٹرولائٹ پوٹاشیم ہوتا ہے جو پانی کے لیے ایک مقناطیس کا کام کرتا ہے، اور جسم کے خلیوں کو پانی سے بھر دیتا ہے۔
شہناز بشیر کے مطابق: ’بہت سے لوگ کھجور سے روزہ کھولنے کے ساتھ ساتھ پانی بھی پیتے ہیں۔ یہ توانائی کے ساتھ ساتھ جسم میں پانی کی مقدار برقرار رکھنے کے لیے بھی بہترین ہے۔‘
انھوں نے مزید کہا کہ ’اس کے بعد اکثر اضافی الیکٹرولائٹس لینے کی ضرورت نہیں رہتی۔‘
ضرورت سے زیادہ کھانا
رمضان میں کچھ لوگوں کا وزن کم ہو جاتا ہے، لیکن اگر آپ افطار کے وقت ضرورت سے زیادہ کھا لیں تو روزہ رکھنا وزن بڑھانے کا سبب بھی بن سکتا ہے
۔
روایتی طور پر بعض مسلمان روزہ افطار ہوتے ہی طاق تعداد (تین، پانچ، سات یا نو) میں کھجوریں کھاتے ہیں اور پھر فوراً مغرب کی نماز ادا کرتے ہیں، اس کے بعد واپس آ کر کھانا کھاتے ہیں۔جیسے ہی انسانی جسم ریشے دار کھجوروں کو ہضم کرنا شروع کرتا ہے، زیادہ کھانے کی خواہش بھی کم ہو سکتی ہے اور انسان متعدل انداز میں کھانا کھاتا ہے۔شہناز بشیر کہتی ہیں کہ ’یہ (کجھور) آپ کے جسم کو سمجھنے کا موقع دیتی ہے کہ اسے واقعی کچھ غذا مل چکی ہے اور ہاضمے کا عمل شروع ہو گیا ہے۔‘
ہاضمہ:روزہ رکھنے والے مسلمانوں میں قبض اور پیٹ پھولنے کی شکایات عام ہو جاتی ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ عام دنوں میں کھانا پینا پورے دن جاری رہتا ہے تو آنتیں بھی حرکت میں رہتی ہے، جبکہ طویل روزے کے دوران یہ عمل سست پڑ جاتا ہے۔
کھجور فائبر کا بہترین ذریعہ ہے، جو فضلے کو آنتوں کے ذریعے آسانی سے گزرنے میں مدد دیتا ہے۔برطانیہ کی نیشنل ہیلتھ سروس تجویز کرتی ہے کہ روزانہ 30 گرام فائبر کھایا جائے۔
شہناز بشیر کا کہنا ہے کہ ’کبھی کبھی رمضان میں ہمیں سادہ کاربوہائیڈریٹس کی خواہش ہوتی ہے لیکن اگر ہم منصوبہ بندی سے کھانا پکائیں تو اس میں فائبر کی موجودگی یقینی بنا سکتے ہیں

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

Liver Damaging Foods Health Tips
ایجوکیشن

ہیلتھ ٹپس: جگر کو نقصان پہنچانے والی عام غذائیں جن کا استعمال سے کئی امراض پیدا ہوسکتے ہیں

24 فروری
Ramadan Perception Reality Analysis
ایجوکیشن

رمضان: تصور اور حقیقت کے درمیان

21 فروری
Diabetes Kidney Early Signs
ایجوکیشن

شوگر میں چپ چاپ خراب ہو جاتی ہے کڈنی، یہ ہیں ابتدائی علامات

30 دسمبر
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
Abdullah Salim Qasmi Apology News

مولاناُعبداللہ سالم قاسمی لنگڑاتے ہوئے تھانے پہنچے، نازیبا بیان کے لئے ہاتھ جوڑکر معافی مانگی، ویڈیو سامنے آیا

مارچ 31, 2026
LPG Crisis Workers Crowd News

آگھر لوٹ چلیں: ایل پی جی بحران۔فیکٹریوں میں تالا، ریلوے اسٹیشنوں پر مزدوروں کی بھیڑ، بھگدڑ جیسے حالات

مارچ 31, 2026
Muslim Board Iran Support News

مسلم پرسنل لاء بورڈ کے صدر کھل کر ایران کی حمایت میں آئے کہا پوری امت اور عالم اسلام اس کا ساتھ دے

مارچ 30, 2026
Mohammed Zubair X Block News

فیکٹ چیکر محمد زبیر کی رام نومی پر تشدد سے متعلق پوسٹس کو X نے سرکار کے حکم پر بلاک کردیا

مارچ 31, 2026
Jamiat Ajmal Notice News

اویسی سے گٹھ جوڑ پر جمعیتہ ہائی کمان سخت ، بدرالدین اجمل کو نوٹس،24 گھنٹوں میں جواب مانگا، نکالنے کی تیاری؟

India Hate Crime Report

28 دنوں میں 67: بھارت میں اقلیتوں کے خلاف ہیٹ کرائم میں فروری میں 60 فیصد اضافہ: رپورٹ

Middle East Instability Analysis

مشرق وسطیٰ کا عدم استحکام اور امریکہ کا کردار

Iran US Tensions Analysis

مشرق وسطیٰ کا عدم استحکام اور امریکہ کا کردار

Jamiat Ajmal Notice News

اویسی سے گٹھ جوڑ پر جمعیتہ ہائی کمان سخت ، بدرالدین اجمل کو نوٹس،24 گھنٹوں میں جواب مانگا، نکالنے کی تیاری؟

اپریل 4, 2026
India Hate Crime Report

28 دنوں میں 67: بھارت میں اقلیتوں کے خلاف ہیٹ کرائم میں فروری میں 60 فیصد اضافہ: رپورٹ

اپریل 4, 2026
Middle East Instability Analysis

مشرق وسطیٰ کا عدم استحکام اور امریکہ کا کردار

اپریل 4, 2026
Iran US Tensions Analysis

مشرق وسطیٰ کا عدم استحکام اور امریکہ کا کردار

اپریل 4, 2026

حالیہ خبریں

Jamiat Ajmal Notice News

اویسی سے گٹھ جوڑ پر جمعیتہ ہائی کمان سخت ، بدرالدین اجمل کو نوٹس،24 گھنٹوں میں جواب مانگا، نکالنے کی تیاری؟

اپریل 4, 2026
India Hate Crime Report

28 دنوں میں 67: بھارت میں اقلیتوں کے خلاف ہیٹ کرائم میں فروری میں 60 فیصد اضافہ: رپورٹ

اپریل 4, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN