اسلام آباد : (ایجنسی)
پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے سابق قومی کرکٹر رمیز راجہ کو نیا چیئرمین پی سی بی بنانے کا عندیہ دے دیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی سی بی احسان مانی اور رمیز راجہ کی ملاقات ختم ہوگئی، وزیراعظم نے رمیز راجہ کو نئے چیئرمین پی سی بی بنانے کا عندیہ دے دیا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خاں نےچیئرمین پی سی بی احسان مانی کو اگلے 3سال کیلئے توسیع نہ دینے سے آگاہ کر دیا۔ عمران خان رمیز راجہ کا نام بطور ممبر بورڈ آف گورنرز کو بھجوائیں گے۔
اس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے چیئرمین بننے کے امیدوار رمیز راجہ پی ایم ہاؤس پہنچے تھے۔ پاکستان کے وزیراعظم نے آج رمیز راجہ کو نیاچیئرمین پی سی بی تعینات کرنے سے متعلق آگاہ کیاتھا۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ اگلے 3سال کیلئے پی سی بی کے معاملات رمیز راجہ کے سپرد کرنے پر گفتگو ہوئی۔