چینی: آر ایس ایس نے کل اتوار 6 نومبر کو تمل ناڈو میں ہونے والا اپنا مجوزہ روڈ مارچ یا پتھ سنچلن ملتوی کر دیا ہے۔ مدراس ہائی کورٹ نے جمعہ کو کہا تھا کہ آر ایس ایس تمل ناڈو میں اپنا روڈ مارچ صرف اسٹیڈیم یا کسی مخصوص جگہ پر کر سکتی ہے۔ لیکن آر ایس ایس نے آج ہفتہ کو اس کی منسوخی کا اعلان کیا ہے۔ تمل ناڈو پولیس اس سے قبل آر ایس ایس کو روڈ مارچ کی اجازت دینے میں ہچکچاہٹ کا شکار تھی۔ سنگھ پھر اس معاملے کو ہائی کورٹ لے گیا۔
دائیں بازو کی ہندو تنظیم آر ایس ایس نے ایک بیان میں کہا کہ ہم عدالت کے حکم کو نہیں مانتے۔ ہم اس کے خلاف اپیل کریں گے۔
ایک رپورٹ کے مطابق مدراس ہائی کورٹ نے اتوار 6 نومبر کو آر ایس ایس کو تامل ناڈو میں 44 مقامات پرروڈ مارچ کرنے کی مشروط اجازت دی تھی۔ ریاستی حکومت نے پہلے سنگھ کو 50 میں سے صرف تین مقامات پر مارچ کرنے کی اجازت دی تھی۔ عدالت نے فیصلہ دیا کہ آر ایس ایس پرامن طریقے سے مارچ کرے ورنہ کسی بھی طرح کی گڑبڑ کے نتائج بھگتنے کے لیے تیار رہے۔
ایک بیان میں، آر ایس ایس نے کہا، "کشمیر، مغربی بنگال، کیرالہ اور دیگر جگہوں پر کھلے میں پتھ سنچلن ہو رہا ہے۔ ہم اب تمل ناڈو میں 6 نومبر کو پتھ سنچلن ( روڈ مارچ) نہیں کر رہے ہیں۔ ہم اپیل کریں گے۔