سعودی عرب کے وزیر ثقافت اور فلم اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین شہزادہ بدر بن عبداللہ بن فرحان نے ریاض میں سعودی فلم فورم کے دوسرے ایڈیشن کا افتتاح کردیا۔ اس فورم کی سرگرمیاں 12 اکتوبر تک جاری رہیں گی۔ فورم میں مملکت کے اندر اور باہر سے پروڈیوسر، فنکار، ماہرین، فلم ساز اور دیگر افراد شامل ہو رہے ہیں۔
شہزادہ بدر بن فرحان نے کہا ہے کہ یہ فورم تخلیقی مواد کو بڑھانے اور فلم انڈسٹری کے لیے پروڈکشن سے لے کر ڈسپلے اور ڈسٹری بیوشن تک کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے ایک اہم قدم ہے۔ یہ فورم ایک مربوط ماحول پیدا کرنے میں معاون ہے جو ساتویں آرٹ کی مقامی اور بین الاقوامی سطح پر مسابقت کو بڑھاتا ہے۔
انہوں نے ایک ایسی معیشت کے طور پر فلم سازی کی اہمیت پر زور دیا جو تعمیر کی جاتی ہے تو مواقع پیدا ہوتے ہیں، کہانیاں لکھی جاتی ہیں تاکہ نسلوں کی یاد میں رہیں۔ فلم کمیشن فورم کے ذریعے ایک نیا مرحلہ قائم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جو تخلیقی صلاحیتوں کو بڑھانے میں کردار ادا کرے۔ ایک مربوط فلمی صنعت کے لیے یہ فورم دنیا کے ساتھ ثقافتی اور اقتصادی رابطے کے لیے ایک پل کی نمائندگی کرتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم ریاست کو فلم پروڈکشن، ٹیلنٹ کو بااختیار بنانے، اسٹریٹجک پارٹنرشپ کے لیے افق کھولنے کے لیے ایک علاقائی اور بین الاقوامی مرکز بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ فورم کے پہلے دن خصوصی اور دلچسپی رکھنے والے فلمسازوں کی ایک وسیع حاضری دیکھنے میں آئی۔ ساتھ والے کانفرنس کے پروگرام کے اندر کئی افزودہ مکالمے کے سیشن منعقد کیے گئ