امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے نوید سنائی ہے کہ اگلے امریکی صدر کے وائٹ ہاوس میں آنے سے پہلے سعودی عرب اسرائیل کو تسلیم کر چکا ہو گا۔ وہ ہیٹی میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔
ان کا کہنا تھا وہ اب بھی پر امید ہیں کہ سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان نارملائزیشن کے لیے سمجھوتہ ماہ جنوری سے پہلے ہو چکا ہو گا ۔ اور صدر جوبائیڈن کے وائٹ ہاوس میں ہوتے ہوئے ہی ممکن ہو جا ئے گا۔ واضح رہے اس سے پہلے اس امر کی امریکہ کو امید جنوری 2025 سے بہت پہلے کے حوالے سے تھی۔ مگر سات اکتوبر 2023 کے حماس کے اسرائیل پر حملے سے سارا معاملہ ہی ڈسٹرب ہو گیا۔انٹونی بلنکن نے امریکہ میں نئے صدارتی انتخاب سے محض دو ماہ قبل اس امید کا اظہار کیا ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا ‘ میں سمجھتا ہوں اگر ہم غزہ میں جنگ بندی کرا سکتے ہیں تو اس انتظامیہ کے ذریعے ہی نارملائزیشن ہونے کا ایک موقع باقی ہو گا۔’
یہ بات قابل ذکر ہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں اسرائیل پر حماس کا حملہ نہ ہوتا تو سعودی عرب اب تک اسرائیل کو تسلیم کرچکا ہوتا-دونوں ممالک ایک دوسرے کے قریب آگئے تھے اور تقریبا تمام معاملات پر مفاہمت ہوچکی تھی -ابھی تک بلنکن کے دعویٰ یا نوید سے متعلق سعودی عرب کی طرف سے کوئی تردید یا تصدیق نہیں آئی ہے