نئی دہلی: ،انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے سوشلسٹ ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (ایس ڈی پی آئی) کے قومی صدر ایم کے فیضی کو اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت گرفتار کیا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق فیضی کو پیر کی رات دہلی بین الاقوامی ہوائی اڈے سے پریوینشن آف منی لانڈرنگ ایکٹ (PMLA) کے تحت حراست میں لیا گیا ۔پی ایف آئی سے متعلق یہ 27 ویں گرفتاری ہے۔ بتایا جاتا حال ہی میں مسٹرفیضی کو منی لانڈرنگ کیس میں تفتیش کے دوران جمع کیے گئے اہم شواہد اور الیکٹرانک شواہد کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا ہے۔
ایس ڈی پی آئی کی بنیاد 2009 میں رکھی گئی تھی اور اس سے پہلے پاپولر فرنٹ آف انڈیا (PFI) سے اس کا نام جوڑا گیا تھا جس پر چند سال قبل مرکزی حکومت نے پابندی لگا دی تھی۔ تاہم، SDPI نے PFI کے ساتھ ایسے کسی بھی تعلق کی ہمیشہ سختی سے تردید کی ہے اور خود کو ایک آزاد تنظیم کے طور پر بیان کیا ہے۔ جو الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ ہے اور انتخابات میں حصہ لیتی ہے کیس میں مزید معلومات کا انتظار ہے۔
اسی دوران ایس ڈی پی آئی کے نائب صدر محمد شفیع نے اس گرفتاری کی مذمت کی ہے