غزہ میں حماس سے لڑائی کے دوران میجر سمیت تین اسرائیلی فوجی مارے گئے، صہیونی فوج نے اپنے اہلکاروں کے مرنے کی تصدیق کردی ہے۔عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ اس کے تین ریزرو فوجی غزہ کی پٹی کے شمال میں حماس کے ساتھ لڑائی کے دوران ہلاک ہوگئے ہیں۔
یہ تینوں فوجی 460 ویں بریگیڈ کی 5460 ویں سپورٹ یونٹ کے تھے، جن میں 37 سالہ میجر بھی شامل تھا۔زمینی کارروائی کے دوران ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 353 ہو گئی ہے۔
7 اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں غزہ میں کم از کم 42,065 افراد شہید اور 97,886 زخمی ہو چکے ہیں۔
اسرائیل میں7 اکتوبر 2023 کو حماس کے حملے میں 1,139 افراد ہلاک ہوئے تھے جبکہ 200 سے زائد اسرائیلیوں کو یرغمال بنا لیا گیا تھا۔