نئی دہلی :
بہار کے سیوان سے ملنے والی سرگرمیوں سے لگتا ہے کہ شیر بہار کے نام سے معروف دبنگ لیڈر ڈاکٹر شہاب الدین کی سیاسی وراثت ان کابیٹا اسامہ سنبھالے گا ۔ سیوان کے لوگ خواہ کسی بھی کمیونٹی سے ہوں ، شہاب الدین سے دیوانگی کی حد تک محبت کرتے تھے، جن کی حالیہ کورونا لہر میں پراسرار طور پر موت ہوگئی تھی۔ عام خال یہ ہے کہ لاپروائی کے سبب ان کی جان گئی ۔ کئی بار کے ایم ایل اے اور ممبر پارلیمنٹ کے ساتھ علاج کے دوران غیر ذمہ داری کا رویہ اپنایا گیا تھا، جبکہ انہی دنوں مافیا ڈاؤن کا علاج ایمس میں ہو رہا تھا اور یہ جی ٹی بی میں بھرتی کئے گئے تھے۔
اسامہ سے مختلف پارٹیوں کے لیڈروں کی ملاقات اور انہیں اپنے ساتھ شامل کرنے کی خواہش اسامہ کو شہاب الدین کے وارث کے طورپر ابھار رہی ہے ۔ اب وہ آر جے ڈی میں جائیں گے یا کسی اور پارٹی میں یا الگ کوئی راستہ اپنائیں گے فی الحال کچھ کہنا مشکل ہے ۔