فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس نے فلسطینی قیدیوں، زخمیوں اور شہدا کے ورثا کے لیے امدادی رقوم کی بطور الاؤنس فراہمی کا نظام منسوخ کر دیا ہے۔
اتھارٹی کے صدر محمود عباس نے یہ حکم پیر کے روز جاری کیا ہے۔ اب کسی بھی ایسے فلسطینی کے اہل خانہ کو مالی امداد کا حق نہیں رہے گا جو فلسطینی اتھارٹی نے پہلے سے اختیار کر رکھا تھا، تاکہ مظلوم فلسطینی خاندانوں کو مالی ریلیف کی فراہمی ہوتی رہے اور اپنے سربراہ خانہ وغیرہ کی عدم موجودگی میں زندگی گزار سکیں۔
لیکن اب اس نظام کو فلسطینی اتھارٹی نے ختم کر دیا ہے۔ اس صدارتی حکم کو باضابطہ طور پر سرکاری گزٹ میں بھی شامل کر دیا گیا ہے۔ اسرائیلی انتہا پسند وزیر خزانہ سموٹریچ نے پچھلے سال سے یہ معاملہ اٹھا رکھا تھا۔